آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کا آج یوم پیدائش ہے ۔ سشانت آج کے دن پیدا ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ اتوار (14 جون) کو 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے گھر کے بیڈ روم میں لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔ جیسے ہی خودکشی کی خبر پھیلی تھی، بالی ووڈ اور ان کے ہزاروں مداح صدمے میں آگئے تھے۔ اگر سشانت سنگھ راجپوت آج زندہ ہوتے تو ان کی عمر 36 سال ہوتی۔ 14 جون 2020 کو اداکار کے انتقال سے پورا ملک صدمے میں ڈوب گیا تھا۔ بالی ووڈ اداکار آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput ) کا آج 36 واں یوم پیدائش ہے ۔ اگر وہ آج دنیا میں ہوتے تو وہ 36 سال کے ہوتے۔
ایسے میں اداکار سے جڑے کئی قصے سامنے آتے رہتے ہیں۔ وہیں اس سے جڑا ایک معاملہ یہ بھی ہے ۔ بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کسی بھی ٹی وی اداکار کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتی تھیں ۔ یہی وجہ ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کو ہنسی تو پھنسی سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ یہ بات ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے حالیہ ٹویٹ میں کہی ۔