ممبئی : بگ باس کا گھر ہمیشہ سے کنٹیسٹنٹس کا ایک دوسرے کے ساتھ کنیکشن اور ایکویشن کو لے کر رہا ہے ۔ گزشتہ سالوں میں بگ باس نے انٹرٹینمنٹ ورلڈ کو کئی کپل دئے ۔ یوویکا ۔ پرنس ، عاصم ریاض ۔ ہمانشی کھورانا ، پارس ۔ ماہرہ ، پوترا ۔ اعجاز جیسے کئی جوڑے بگ باس کی ہی دین ہیں ۔ اب بگ باس 15 کے گھر میں بھی کچھ جوڑے ہیں ، جو شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہے ہیں ۔ بگ باس 15 میں گزشتہ دونوں مائیشا اور ایشان کے کافی چرچے تھے اور اب کرن کندرا اور تیجسوی پرکاش پر سب کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں ۔ کرن کندرا کا اپنے کرش تیجسوی کو تحفہ دینا بھی فینس کو کافی پسند آرہا ہے ۔