بالی کی ڈرامہ کوئین کہے جانے والی راکھی ساونت (Rakhi Sawant) یوں تو کافی وقت سے پردے پر نظر نہیں آئی ہیں۔ لیکن سرخیوں میں کیسے بنے رہنا ہے وہ بیحد ہی اچھی طرح سے جانتی ہیں۔ ٹی وی کے متنازعہ ریئلٹی شو بگ باس 15 میں راکھی ساونت نے اپنے پراسرار شوہر رتیش کے ساتھ انٹری کرکے ان کی شادی کو جھوٹا کہنے والوں کی بولتی بند کر دی ہے، وہیں وہ شو میں لائم لائٹ بھی چرا لے گئی ہیں۔
راکھی کے گھر میں داخل ہوتے ہی گھر کے اندر سبھی کنٹیسٹنٹ پرجوش نظر آئے اور ان سے سوالوں کی بوچھار کرنے لگے۔ ہر کوئی راکھی اور رتیش کے رشتے کے بارے میں جاننے کی دلچسپی دکھاتا نظر آیا تو وہیں راکھی کے شوہر نے اس بات سے سب کو حیران کر دیا کہ وہ شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی (Shamita Shetty) کو کافی پسند کرتے ہیں۔ جہاں پروموں میں دکھایا بھی گیا کہ رتیش راکھی اور سبھی گھر والوں کے سامنے گلاب کے پھول کے ساتھ شمیتا کو پرپوز کرتے بھی نظر آئے رتیشن کو شمیتا کے ساتھ فلرٹ کرتا دیکھ کر راکھی حیران رہ گئیں۔
بگ باس 15 (Bigg Boss 15) میں آخرکار دو سال بعد بڑا انکشاف ہوا۔ گھر میں تین وائلڈ کارڈ مقابلہ کرنے والوں میں دیوولینا بھٹاچاریہ، رشمی دیسائی (Rashami Desai) اور راکھی ساونت (Rakhi Sawant) کی انٹری کے ساتھ ہی 'ڈرامہ کوئین' راکھی ساونت کے پراسرار شوہر رتیش (Ritesh) کی بھی گھر میں شاندار انٹری ہوئی۔ (تمام تصاویر: انسٹاگرام۔)
راکھی نے 'میرے پیا گھر آیا' پر جم کر ڈانس کیا۔ گھر کے باقی کنٹیسٹنٹ نے بھی تالیوں اور زوردار سیٹیوں کے ساتھ 'جیجاجی' 'جیجاجی' کہہ کر گھر میں پرجوش استقبال کیا۔ گھر میں رتیش کے 'چہرہ دکھائے جانے' کے بعد گھر والے خود کو روک نہیں پائے۔ رتیش کے پاس آتے ہی اس نے ان کی اور راکھی ساونت کی محبت کی کہانی LOVE STORY اور پھر شادی Marriage کے بارے میں پوچھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دو سال سے رتیش کی دیوانی رہنے والی راکھی نے رتیش کو اپنے پہلے میسج کے بعد بلاک کر دیا تھا۔
راکھی کو شوہر نے کیا سب کے سامنے کس
راکھی ساونت کے شوہر رتیش کا چہرا دیکھنے کے لیے مداح گزشتہ 2 سال سے انتظار کر رہے تھے۔ آخر کار وہ انتظار ختم ہوا۔ رتیش نے بگ باس 15 میں انٹری لے کر ثابت کر دیا کہ راکھی اپنی شادی کے بارے میں کوئی جھوٹ نہیں بول رہی ہیں۔ رتیش کے گھر میں داخل ہوتے ہی راکھی نے ہندوستانی خاتون کی طرح اپنے شوہر کے پاؤں چھوئے تو رتیش نے بھی راکھی سے اپنی محبت کا اظہار کرنے میں دیر نہیں کی۔ انہوں نے راکھی کو گلے لگایا اور گالوں پر بوسہ KISS دیا۔
رتیش نے گھروالوں کو سنائی LOVE STORY
راکھی ساونت کے ساتھ اگرچہ دیوولینا اور رشمی دیسائی نے بھی انٹری لی لیکن لائم لائٹ راکھی ساونت اور رتیش نے لوٹ لے گئیں۔ گھر کے سبھی لوگ ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پرجوش تھے۔ راکھی گھر کے اندر آتی ہے اور رشمی، عمر، کرن اور کچھ دوسرے لوگ رتیش کو گھیر لیتے ہیں اور ان کی محبت کی کہانی LOVE STORYجاننا چاہتے ہیں۔
جب راکھی نے رتیش کو کر دیا تھا بلاک ۔
رتیش نے بات چیت کے دوران بتایا کہ وہ ایک ایوینٹ کا اہتمام کر رہے تھے، جب ان کے پی اے نے انہیں راکھی کا نمبر دیا۔ تب انہوں نے راکھی کو فون نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں کچھ چیزیں ٹھیک نہیں چل رہی تھیں اور میں بہت پریشان تھا۔ میں کسی ایسے شخص سے بات کرنا چاہتا تھا جو میرے پیشے سے نہیں ہے۔ میں نے راکھی کو 'ہیلو' بھیجا اور اس نے مجھے بلاک کر دیا۔
پھر دوسرے نمبرسے راکھی سے کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کی
رتیش نے انکشاف کیا کہ کچھ دنوں بعد انہوں نے راکھی کو اپنے دوسرے نمبر سے پنگ کیا اور پھر انہوں نے جواب دیا۔ راکھی مزید کہتی ہیں، 'میں اس وقت اداس تھی۔ میرا ایک بوائے فرینڈ تھا، مجھے بعد میں پتہ چلا کہ وہ ڈان ہے۔ وہ قرض دار تھا اور میں اپنی زندگی سے خوفزدہ تھی۔ اسی لیے میں ان سے مدد مانگ رہی تھی اور شادی کرنا چاہتی تھی۔
رئیلیٹی شو بگ باس 15 کا ہی نہیں بلکہ بگ باس 14 کا بھی حصہ رہی ہیں۔ پچھلے سیزن کے ایک ایپی سوڈ میں کامیا پنجابی اس شو کی میزبانی کیلئے آئی تھیں۔ تب انہوں نے ان سے یہ سوال پوچھے تھے۔ وہیں خود کو میڈیا کی بیٹی ماننے والی اداکارہ راکھی ساونت نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالات کا سامنا کیا ۔ اس دوران بھی انہوں نے نہ صرف سوالات کے جوابات دئے بلکہ میڈیا اہلکاروں کی کافی تفریح بھی کی ۔ (Photo Credit- @rakhisawant2511/Instagram)
راکھی ساونت سے اکثر ان کی شادی کو لیکر سوال پوچھے جاتے تھے، وہیں جب بگ باس 14 میں بھی ان سے اس طرح کے سوال کئے گئے تھے، جب پوچھا گیا کہ وہ اپنی شادی کو لے کر سرخیوں میں کیوں بنی رہتی ہیں ؟ کیا سچ میں انہوں نے شادی کی بھی ہے یا نہیں ؟ تو اس پر راکھی نے اپنی شادی کو لے کر ایک راز کھولا ۔ انہوں نے کہا کہ شادی تو کی ہے ، لیکن اس کے پیچھے ایک بڑی وجہ رہی ہے ۔
راکھی نے بتایا کہ ہندوستان کا ایک مشہور شخص ہے ، جس نے مجھے دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اگر میں نے شادی نہیں کی تو وہ مجھے اٹھالے گا ۔ مگر میں نے اس کے بارے میں پولیس میں کوئی شکایت نہیں کی ۔ یہاں تک کہ اگر میں اس شخص کا نام شو میں لوں گی تو وہ مجھے شو سے باہر نکال دے گا ۔ Photo Credit: instagram/@rakhisawant2511