بگ باس او ٹی ٹی کی کنٹیسٹنٹ رہ چکیں اداکارہ عرفی جاوید ان دنوں ریئلٹی شو اسپلٹس ولا میں نظر آرہی ہیں ۔ شو میں عرفی لگاتار اپنے دھماکہ دار اور عجیب و غریب انداز کی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ عرفی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اکثر اپنے ڈریسنگ سینس سے تہلکہ مچاتی رہتی ہیں ۔ عرفی نے اب ایسا کچھ کیا ہے، جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں ۔ ان کا نیا لک سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ (Photo: @urf7i/video/instagram)