اداکارہ عرفی جاوید اکثر اپنے لکس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کبھی عرفی بوری کی ڈریس بناکر سامنے آجاتی ہیں تو کبھی بکنی پہن کر سڑک پر گھومتی نظر آجاتی ہیں ۔ اب عرفی جاوید نے جینز کو پھاڑ کر ڈریس بنائی ہے۔ یہی نہیں جب عرفی یہ ڈریس پہن کر پیپرازی کے سامنے آئیں تو پوز دیتے ہوئے انہوں نے ایسی بات کہہ دی کہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگیا ۔ (Photo :@urf7i/video/Instagram)
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفی جاوید کیمرے کے سامنے اپنے کروی فیگر کو فلانٹ کرتے ہوئے الگ الگ پوز دے رہی ہیں۔ اس کے بعد عرفی پیپرازی سے کہتی ہیں کہ انتظار کرو مجھے اس طرح سے پوز کرنے دو (عرفی نے پیپرازی سے ایسا لفظ کہا جسے ہم یہاں نہیں لکھ سکتے)۔ لیکن جیسے ہی عرفی نے یہ کہا، فوٹوگرافرز زور زور سے ہنسنے لگے ۔ (Photo :@urf7i/video/Instagram)