உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سشانت سنگھ راجپوت کیلئے خودکشی کیلئے اکسانے کے الزام میں سلمان خان سمیت 8 کے خلاف کیس درج

    بالی ووڈ کے چمکتے ستارے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے خودکشی کیوں کی یہ گتھی ابھی تک نہیں سلجھ پائی ہے۔ کوئی اسے ڈپریشن سے جوڑ رہا ہے تو کوئی بالی ووڈ میں اقربا پروری کی ایک وجہ مان رہا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput passed away) کے انتقال کے بعد سے مہاراشٹر پولیس (Maharashtra Police) معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ پولیس نے ابھی تک تقریبا 9 لوگوں کے بیان درج کئے ہیں۔