ایشا تلوار (Isha Talwar) ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں، جو ہندی کے ساتھ ساتھ ملیالم، تمل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کرتی ہیں۔ 22 دسمبر 1987 میں ممبئی میں پیدا ہوئیں ایشا تلوار نے ممبئی کے فیمس سینٹ جیویئر کالج (St Xavier’s College of Mumbai) سے پڑھائی کی ہے۔ اپنے حسن اور زبردست پرفارمنس سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی ایشا فیمس ویب سیریز ’مرزا پور‘ میں مادھوری بھابھی کا رول نبھا کر سرخیوں میں آگئیں۔ ایشا کو ’مرزا پور-2‘ (Mirzapur 2) میں لوگوں نے بہت پسند کیا۔ ایشا نے صرف نام ہی نہیں کمایا بلکہ رقم بھی کمایا ہے۔ ریئل لائف میں اداکارہ کروڑوں کی جائیداد کی مالکن ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: talwarisha/Instagram)