سارہ علی خان کی زبردست فین فالوونگ ہے۔ ان کی شاندار اداکاری اور سادہ طبیعت کی وجہ سے زیادہ تر فلم ڈائریکٹر ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ سارہ کی ہر فلم کو شائقین نے پسند کیا ہے۔ اگر پاپا سیف علی خان مان گئے ہوتے تو سارہ بھی فلم ’جوانی جان من‘ کا حصہ ہوتیں۔ (فوٹو کریڈٹ: saraalikhan95/Instagram)
سیف علی خان نے سال 2020 میں آنے والی فلم 'جوانی جان من' میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ سارہ اپنے والد سیف کے بھی بہت قریب ہیں۔ فلمساز سارہ کو بھی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے، تاکہ باپ بیٹی کی کیمسٹری بھی اسکرین پر دیکھی جاسکے، لیکن سیف نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا۔ (فوٹو کریڈٹ: saraalikhan95/Instagram)
دراصل سارہ علی خان کی پہلی فلم 'کیدارناتھ' کو ملنے والے زبردست رسپانس کے بعد سیف علی خان نے بیٹی سے فلم 'جوانی جان من' نہ کرنے کو کہا۔ وہ چاہتے تھے کہ بیٹی سشانت سنگھ راجپوت، رنویر سنگھ اور ورون دھون جیسے اداکاراوں کے ساتھ مرکزی اداکارہ کے طور پر کام کریں۔ (فوٹو کریڈٹ: saraalikhan95/Instagram)