سالگرہ: اس اداکار کی وجہ سے زینت امان کو ملی تھی مقبولیت، فلاپ فلموں سے ہو گئی تھیں پریشان
زینت کا فلمی کیرئیر سال 1970 سے شروع ہوا تھا۔ انہوں نے 1970 میں دی ایول ود ان اور 1971 میں ہلچل جیسی فلموں میں کام کیا، لیکن یہ ابتدائی فلمیں ناکام ہونے کے بعد وہ پریشان ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو انہوں نے بالی ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ بھی لے لیا تھا۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زینت امان آج اپنی 69 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ان کی پیدائش آج ہی کے دن یعنی 19 نومبر 1951 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ فلموں میں آنے سے پہلے زینت ایک صحافی تھیں پھر انہوں نے اپنا رخ ماڈلنگ کی طرف کر لیا تھا۔ بعد میں زینت نے اپنا قدم بالی ووڈ کی طرف بڑھایا۔

زینت کا فلمی کیرئیر سال 1970 سے شروع ہوا تھا۔ انہوں نے 1970 میں دی ایول ود ان اور 1971 میں ہلچل جیسی فلموں میں کام کیا، لیکن یہ ابتدائی فلمیں ناکام ہونے کے بعد وہ پریشان ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو انہوں نے بالی ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ بھی لے لیا تھا۔

تبھی زینت کو دیو آنند نے اپنی فلم ' ہرے راما ہرے کرشنا' میں کام کرنے کی پیشکش کی۔ اس فلم نے زینت کو راتوں رات مشہور بنا دیا۔ اگر دیو آنند زینت کو اس فلم میں نہ لئے ہوتے تو شاید وہ فلم صنعت کو چھوڑ ہی دیتیں۔

فلم ہرے راما ہرے کرشنا میں زینت نے دیو آنند کی بہن کا رول نبھایا تھا۔ اس نے باکس آفس پر ہنگامہ مچا دیا تھا۔ فلم کا ایک گانا ' دم مارو دم' بھی ناظرین کے درمیان کافی مقبول ہوا تھا۔

اس کے بعد زینت نے فلم ' ستیم شیوم سندرم' سے خوب سرخیاں بٹوریں۔ اس فلم میں ان کے بولڈ اوتار نے ان کی شناخت بنا دی، حالانکہ اس فلم کے لئے زینت کو کافی تنقیدوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔