உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Yami Gautam B'day Spl: یامی گوتم بننا چاہتی تھیں آئی پی ایس افسر، قانون کی پڑھائی کرکے بن گئیں اداکارہ

    Happy Birthday Yami Gautam: یامی گوتم (Yami Gautam) کے لئے آج بے حد خاص دن ہے۔ شادی کے بعد وہ اپنا پہلا یوم پیدائش (Yami Gautam Birthday) منا رہی ہیں۔ 28 نومبر یعنی آج یامی گوتم 33 سال کی پوری ہوگئی ہیں۔ اداکارہ کی یپدائش 28 نومبر 1988 کو ہماچل پردیش (Himachal Pradesh) کے بلاسپور ضلع میں ہوئی تھی۔ پڑھائی میں انتہائی ذہین یامی گوتم کی ابتدائی تعلیم ہماچل پردیش سے ہوئی۔ ’نیچرل بیوٹی‘ کے نام سے مداح انہیں پکارتے ہیں۔ یامی گوتم کبھی آئی پی ایس افسر بننا چاہتی تھیں، لیکن قسمت کی راہ انہیں پہلے ٹی وی اور پھر بالی ووڈ تک لے آئی۔