نئی دہلی : مغربی بنگال سے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں ۔ دراصل بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ سنگھمترا موریہ نے ان پر پارلیمنٹ میں داخل کئے گئے حلف ناموں میں غلط جانکاری دینے کا الزام لگایا ہے ۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے اس سلسلہ میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھ کر نصرت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ فائل فوٹو ۔
ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کے خلاف یہ شکایت بدھ کو ان کے اس دعوی کے بعد آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کاروباری نکھل جین کے ساتھ ان کی شادی قانونی نہیں بلکہ لیو ان ریلیشن شپ ہے کیونکہ ترکی میں ہوئی ان کی شادی کو ہندوستانی قانون کے مطابق منظوری نہیں ملی ہے ۔(Photo:@nusratchirps/Instagram)