ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق آنے والے ہفتوں میں سپنا سپو بگ باس کے گھر میں انٹری کرسکتی ہیں ۔ سپنا نے متھن چکرورتی کے ساتھ کام کیا ہے ۔ انہوں نے بالی ووڈ کے ڈسکو ڈانسر کے ساتھ فلم غنڈہ میں کام کیا ہے ۔ اس فلم میں وہ متھن کی بہن کے کردار میں نظر آئی تھیں ۔ تصویر : sapnasappuofficial/Instagram
سپنا سپو کی ذاتی زندگی بھی کافی تنازع میں رہی ہے ۔ انہوں نے سال 2013 میں گجرات کے ایک بزنس مین سے شادی کی تھی ۔ حالانکہ شادی کے کچھ وقت بعد ان کے شوہر نے انہیں چھوڑ دیا تھا ۔ سپنا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے شوہر نے ان کے سلیبریٹی اسٹیٹس کو دیکھ کر شادی کی اور اپنا مطلب پورا کیا ۔ شادی کے بعد انہوں نے فلمیں کرنی بھی بند کردی ۔ سال 2015 میں سپنا نے اپنے شوہر سے علاحدگی اختیار کرلی ۔ سپنا کے پاس ایک بیٹا بھی ہے ۔ تصویر : sapnasappuofficial/Instagram
کئی سیمی پورن ویب سیریز میں بھی سپنا نظر آچکی ہیں ۔ سپنا سپو ابھی تک سپنا بھابھی ، تاک جھانک ، لو لسٹ ڈراما ، سپنا کے انگور اور باس جیسے ویب شوز میں نظر آچکی ہیں ۔ سپنا اپنی بولڈنیس کے ساتھ ہی اپنی باتوں کو لے کر بھی کافی بے باک رہی ہیں ۔ کئی مرتبہ وہ یہ بتا چکی ہیں کہ انہیں پروڈیوسر نے پیار میں دھوکہ دیا ۔ تصویر : sapnasappuofficial/Instagram