مشہور فلم ساز رام گوپال ورما کی آنے والی فلم خطرہ جینڈرس کا ایک دوسرا ٹریلر ابھی حال ہی میں ریلیز ہوا ہے ۔ ٹریلر کو دیکھنے کے بعد شائقین کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں ۔ ٹریلر میں دو لڑکیوں کے درمیان آپسی تعلقات کو اتنے بولڈ طریقے سے دکھایا گیا ہے کہ لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں ۔ فینس ٹریلر دیکھنے کے بعد ان دو لڑکیوں کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنے لگے ہیں جو ٹریلر میں جم کر انٹیمیٹ سین دیتی نظر آرہی ہیں ۔ ٹریلر میں اپسرا رانی اور نینا گنگولی کا بے پروا لک دیکھ کر ہر کوئی دنگ ہے ۔ تصویر : @apsararaniofficial/instagram
اپسرا رانی اور نینا گنگولی ساوتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارائیں ہیں ۔ آپ کو یاد دلادیں کہ جب سال 2020 میں رام گوپال ورما نے اپنی فلم خطرہ جینڈرس کا اعلان کیا تھا ، تب اس کے کچھ ہی دن بعد اس فلم کی دونوں لیڈ اداکارائیں یعنی اپسرا رانی اور نینا گنگولی کی کچھ تصویروں کو شیئر کرکے دونوں کو متعارف کرایا تھا ۔ تصویر : @apsararaniofficial/instagram