ادیتی راو حیدری : ادیتی راو کی فلموں میں انٹری تب ہوئی تھی، جب وہ شادی شدہ تھیں۔ حالانکہ ادیتی نے شاید ہی کبھی اس کے بارے میں کھل کر بات کی ہو ۔ شاہی گھرانہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جب صرف سترہ سال کی تھی تبھی انہوں نے اپنے بچپن کی محبت سے شادی کرلی تھی ۔ ویسے اس کو اتفاق ہی کہا جاسکتا ہے کہ ادیتی کو فلموں میں کامیابی اپنے شوہر سے الگ ہونے کے بعد ہی ملی تھی ۔ ادیتی کو آج بھی یہ سالی زندگی ، راک اسٹار اور دلی چھ جیسی فلموں کیلئے جانا جاتا ہے ۔
چترانگدا سنگھ : چترانگدا سنگھ نے ہزاروں خواہشیں ایسی میں اپنی شاندار اداکاری سے سبھی کا دل جیت لیا تھا، لیکن سال 2001 میں انہوں نے جیوتی رندھاوا سے شادی کی تھی ۔ شادی کے بعد بھلے ہی انہوں نے فلموں میں کام کرنا جاری رکھا، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکیں ۔ وہیں 2014 میں شوہر سے الگ ہوتے ہی ان کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا ۔ آو راجا گانے نے انہیں کافی مشہور بنا دیا تھا ۔
راکھی گلزار : کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ فلموں میں کام کرنا جاری رکھنے کیلئے راکھی کا فیصلہ گلزار کو اچھا نہیں لگا، جس کے فورا بعد اس جوڑے نے اپنی راہیں الگ کرلی تھیں ، لیکن راکھی نے الگ ہونے کے بعد ہی اپنے کریئر کچھ سب سے بڑی اور یادگار پرفارمنس دیں، جس کی شروعات شرمیلی سے ہوئی تھی ۔
ملکہ شیراوت : بھلے ہی ملکہ نے اس سلسلہ میں عوامی طور پر کبھی بات نہیں کی ، لیکن ملکہ کی انٹری بالی ووڈ مں اس وقت ہوئی جب انہوں نے اپنے شوہر کرن سنگھ گل سے طلاق لے لیا تھا ۔ حالانکہ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے ملکہ نے کچھ اشتہارات میں کام کئے تھے اور ایک ماڈل کے طور پر کام کیا تھا ، لیکن ان کے کریئر میں اصل کامیابی اس وقت ملی جب وہ اپنے شوہر سے الگ ہوگئیں اور خواہش اور مرڈر جیسی فلموں میں کام کیا ۔ مرڈر فلم کے بعد تو ملکہ پردے پر چھا گئی تھیں ۔