نئی دہلی : بالی ووڈ کے بڑے ستاروں کے ہم شکل کو فلم انڈسٹری نے ہاتھوں ہاتھ لیا ، مگر ان کا بالی ووڈ میں کیا حشر ہوا؟ وہ کامیاب ہوئے یا گمنامی کے اندھیرے میں کھوگئے ؟ ہم آپ کو کٹرینہ کیف، مادھوری دیکشت جیسے ستاروں کی ہم شکل اداکاراوں کے بارے میں بتاتے ہیں، جن کی بالی ووڈ میں انٹری تو دمدار ہوئی تھی، مگر وہ زیادہ وقت تک نہیں ٹھہر سکے ۔
مادھوری دیکشت کی ہمشکل فرحین : دھک دھک گرل کی ہمشکل فرحین نے تقریبا دو دہائی پہلے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی ۔ انہیں پہلی مرتبہ رونت رائے کے ساتھ فلم جان تیرے نام میں دیکھا گیا تھا، مگر ان کا کریئر فلاپ رہا ۔ وہ اپنی شناخت بنانے کی بجائے مادھوری دیکشت کی طرح بننے کی کوشش کرتی رہیں، جو ان کے فلاپ ہونے کی ایک بڑی وجہ تھی ۔
ریتک روشن کے ہمشکل ہرمن باویجہ : جب ہرمن نے اپنے وقت کی سب سے مہنگی فلم لو اسٹوری 2050 سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا تب ہر کسی نے انہیں نوٹس کیا تھا ۔ مگر ان کی اداکاری کی بجائے لوگوں کا اس بات پر دھیان زیادہ گیا کہ وہ ریتک روشن سے کتنی مماثلت رکھتے ہیں۔ اگر وہ اپنی شناخت خود بناتے تو بہت کچھ الگ ہوتا ۔ تصویر: Instagram@harmanbaweja1
رینا رائے کی ہمشکل سوناکشی سنہا : فلم دبنگ میں سلمان خان کے ساتھ سوناکشی سنہا کو کافی پسند کیا گیا ، جن کا موازنہ رینا رائے سے اکثر کیا جاتا ہے ۔ سوناکشی اور رینا رائے کافی مماثلت رکھتی ہیں، مگر سوناکشی کی اداکاری کا طریقہ ان سے کافی الگ ہے ۔ وہ بالکل الگ شخصیت ہیں، اس لئے لوگ انہیں پسند کررہے ہیں ۔