عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے گزشتہ دنوں اپنے والد کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں۔ مداحوں نے ان تصاویر میں دونوں کی بانڈنگ کو کافی پسند کیا۔ آئرہ کو اپنے والد کے ساتھ کوالیٹی ٹائم گزارتے دیکھنے کے بعد کسی نے نہیں سوچا کہ آئرہ ڈپریشن کے بعد ایک مرتبہ پھر خوفناک دور سے گزر رہی ہیں ۔ ڈپریشن کو شکست دینے والی آئرہ ایک اور بیماری میں مبتلا ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ شیئر کرکے اپنے ڈر کا اظہار کیا ہے۔ تصویر : آئرہ خان انسٹاگرام ۔
آئرہ خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے اس کی پریشانی کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان دنوں وہ ڈپریشن کے بعد اینگزائٹی اٹیک میں مبتلا ہیں اور اس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔ تصویر : آئرہ خان انسٹاگرام ۔
آئرہ نے بتایا کہ کوئی کیسا محسوس کر رہا ہے، اگر کسی کو بتانے کے لیے الفاظ درکار ہوں تو یہاں سے مدد مل سکتی ہے۔ بہت بے بس محسوس ہوتا ہے۔ کیونکہ میں واقعی میں سونا چاہتی ہوں، لیکن سو نہیں پاتی ، کیونکہ انیگزائٹی اٹیک رکتے ہی نہیں ہیں ۔ یہ خاص طور پر رات کے وقت ہوتا ہے۔ (Photo : @khan.ira/Instagram)