عامر خان کی بیٹی نے ماڈلنگ میں رکھا قدم ! انتہائی بولڈ انداز میں نظر آئی ایرا خان ، مچا ہنگامہ
فلمی پردے کی چمک دھمک سے ایرا خان دور رہنا پسند کرتی ہیں ، لیکن اپنی تصویروں کو لے کر وہ سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اداکاری کی دنیا سے دور ہیں ، لیکن اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصویروں کو لے کر چھائی رہتی ہیں ۔ فلمی پردے کی چمک دھمک سے ایرا دور رہنا پسند کرتی ہیں ، لیکن اپنی تصویروں کو لے کر وہ سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

حال ہی میں ایرا کی شرٹس اور بکنی میں تصویر نے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں حاصل کی تھیں ۔ مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی ایرا خان کی اب نئی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں ۔ تصویروں میں ان کا اسٹائل اور انداز مداحوں کو کافی پسند آرہا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ایران خان نے جو نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ، ان تصویروں کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ ایرا نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا لیا ہے ۔ ان تصویروں میں وہ انتہائی گلیمرس ، ہاٹ اور خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

آپ کو بتادیں کہ ایرا خان ہدایت کاری کے شعبہ میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں ۔ ان کی ہدایت کاری میں بنا پہلا پلے گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز کیا گیا تھا ۔ پلے میں کرکٹر یوراج سنگھ کی اہلیہ ہیزل کیچ اہم کردار میں تھیں ۔ اس کی ایک جھلک ایرا نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ایرا خان عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دت کی بیٹی ہیں ۔ پہلی اہلیہ سے عامر کے دو بچے ہیں ایرا اور جنید ۔ سال 1986 میں دونوں کی شادی ہوئی تھی ، لیکن 2002 میں دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے ۔ دونوں نے طلاق لے لیا ۔ اس کے بعد عامر خان نے سال 2005 میں کرن راو سے شادی کی ۔ دونوں کا ایک بیٹا آزاد ہے ، جس کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ایرا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر بیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔