ممبئی: بالی ووڈ کی فیشن ڈیوا ملائیکہ اروڑہ اپنے زبردست انداز اور گلیمرس لکس کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک گانا رلیز ہوا ہے جس میں وہ ایک بار پھر دھوم مچا رہی ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور انداز کے علاوہ، ملائیکہ اپنی ذاتی زندگی کے لیے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ارجن کپور کے ساتھ ان کا رشتہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔