بالی ووڈ کے ٹیرجڈی کنگ دلیپ کمار عرف محمد یوسف خان Muhammed Yusuf Khan کے انتقال پر ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے ان کیلئے خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ خاص کر پڑوسی ملک پاکستان سے۔ دلیپ کمار پاکستان کے پیشاور میں پیدا ہوئے اور سال 1988 میں انہیں ایک بار پھر پاکستان جاکر اپنے گھر (Dilip Kumar Peshawar Home) کو دیکھنے کا موقع ملا تھا۔
وہیں سال 2015 میں ، پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری دلیپ صاحب سے ملنے ہندوستان آئے تھے۔ اس دوران قصوری ممبئی میں دلیپ کمار کے گھر پہنچے اور انہیں اپنی کتاب پیش کی۔ تب انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ دلیپ کمار سائرہ بانو کے ساتھ دو بار 'خفیہ طور پر' پاکستان گئے تھے۔ Photo Credit: Nasreen Jabeen Freelance Journalist) Peshawar (Pakistan))
98 سال کی عمر میں لیجنڈ اداکار دلیپ کمار بدھ کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ ان کی رخصتی اداکاری کے دنیا کی ایسی کمی ہے ، جس کو پر کرنے کیلئے نہیں بلکہ اس باب سے صرف سیکھنے کے بارے میں سوچا جائے گا ، لیکن اس پورے وقت سایہ کی طرح دلیپ صاحب کے چلتی رہیں ان کی اہلیہ سائرہ بانو کو اس واقعہ نے پوری طرح سے تنہا کردیا ہے ۔ سائرہ بانو گزشتہ 56 سالوں س دلیپ کمار کے سامنے ان کی ڈھال بن کر کھڑی تھیں ، لیکن جیسے ہی ڈاکٹر نے ان کے سامنے دلیپ کمار کے انتقال کی بات کہی تو سائرہ کیلئے جیسے دنیا ہی بدل گئی ۔
بدھ کی صبح ساڑھے سات بجے دلیپ کمار نے ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں آخری سانس لی ۔ دلیپ کمار طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے اور انہیں سانس لینے میں پریشانی ہونے کے سبب 29 جون کو ایک مرتبہ پھر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ Photo Credit: Nasreen Jabeen Freelance Journalist) Peshawar (Pakistan))
دلیپ کمار کا علاج ڈاکٹر جلیل پارکر کررہے تھے ۔ ویب پورٹل پیپنگ مون نے ڈاکٹر جلیل پارکر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جب پہلی مرتبہ سائرہ بانو کو دلیپ کمار کے انتقال کی خبر پتہ چلی تو ان کے منہ سے نکلا : اللہ نے میرے جینا کا سہارا چھین لیا ، صاحب کے بغیر میں کسی چیز کے بارے میں سوچ نہیں پارہی ہوں ، سب ان کیلئے دعا کرو ۔
تصویر کریڈٹ : Viral Bhayani
لیجنڈ اداکار دھرمیندر بھی سائرہ بانو کی جذباتی حالت کو ٹویٹ کرکے بیان کرچکے ہیں ۔ دھرمیندر نے بدھ دیر رات ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ، جس میں وہ دلیپ کمار کے جسد خاکی کو اپنے ہاتھوں میں لے کر انتہائی جذباتی نظر آرہے ہیں ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا : سائرہ نے جب کہا : دھرمیندر ، دیکھو صاحب نے پلک جھپکائی ہے ۔ دوستو ، جان نکل گئی میری ۔ مالک میرے پیارے بھائی کو جنت نصیب کرے ۔
Dharmendra Deol
لیجنڈ اداکار دھرمیندر بھی سائرہ بانو کی جذباتی حالت کو ٹویٹ کرکے بیان کرچکے ہیں ۔ دھرمیندر نے بدھ دیر رات ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ، جس میں وہ دلیپ کمار کے جسد خاکی کو اپنے ہاتھوں میں لے کر انتہائی جذباتی نظر آرہے ہیں ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا : سائرہ نے جب کہا : دھرمیندر ، دیکھو صاحب نے پلک جھپکائی ہے ۔ دوستو ، جان نکل گئی میری ۔ مالک میرے پیارے بھائی کو جنت نصیب کرے ۔ بتادیں کہ بدھ شام ساڑھے چار بجے جوہو کے قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی ۔ انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ الوداع کہا گیا ۔ Dharmendra Deol
نئی دہلی: بالی ووڈ کے عظیم فنکار دلیپ کمار (Dilip Kumar) کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری وداعی دی گئی۔ انہیں سانتا کروز ممبئی واقع جوہو کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ خبروں کی مانیں تو کووڈ ضوابط کے مطابق ان کی آخری رسوم میں صرف 20 لوگ ہی شامل ہوسکے۔ یہاں ہم آپ کو دکھا رہے ہیں کہ دلیپ کمار کی آخری وداعی کی تصاویر۔ (تصویر کریڈٹ: Viral Bhayani)
واضح رہے کہ دلیپ کمار کا اصلی نام محمد یوسف خان تھا۔ ان کی پیدائش پاکستان کے پشاور میں 11 دسمبر 1922 کو ہوئی تھی۔ ان کا بچپن مفلسی میں گزرا تھا۔ ان کے والد پھل بیچ کر فیملی کی ضروریات کو پورا کرتے تھے۔ وہ تقسیم کے بعد فیملی کے ساتھ ممبئی آکر رہنے لگے، جب والد کو تجارت میں نقصان ہوا تو دلیپ کمار کو کام کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ انہیں پنے کی ایک کینٹین میں کام مل گیا۔ اسی جگہ دلیپ کمار کی ملاقات اداکارہ دیویکا رانی سے ہوئی۔ انہوں نے نوجوان دلیپ کمار کو اداکار بننے کے لئے کہا۔ (تصویر کریڈٹ: Viral Bhayani)
دلیپ کمار 25 سال کی عمر میں ہی ملک کے ٹاپ اداکار بن گئے تھے۔ دلیپ کمار نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1944 میں آئی فلم ’جوار بھاٹا‘ سے کی تھی، لیکن 1947 میں آئی فلم ’جگنو‘ ان کی پہلی ہٹ فلم تھی۔ سال 1949 میں دلیپ کمار ہٹ فلم ’انداز‘ میں راج کپور کے ساتھ نظر آئے۔ وہ اس کے بعد ’دیدار (1951)‘، ’دیوداس (1955) سے خوب مشہور ہوئے۔ لوگ انہیں سنجیدہ قسم کے رول میں کافی پسند کرنے لگے تھے۔ (تصویر کریڈٹ: Viral Bhayani)
دلیپ کمار کی زندگی میں 60 کی دہائی خاص اہمیت رکھتی ہے۔ وہ 1960 میں فلم ’مغل اعظم‘ میں نظر آئے، جس نے انہیں ایک الگ ہی مقام پر لاکر کھڑا کردیا تھا۔ اسی دور میں سائرہ بانو نے ان کی زندگی میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے 1966 میں اپنے سے 22 سال کی اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی تھی۔ دلیپ کمار 90 کے دور تک فلموں میں کام کرتے رہے تھے۔ انہیں فلم ’شکتی‘ کے لئے فلم فیئر اعزاز بھی ملا تھا، جس میں وہ امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آئے تھے۔ آخری بار وہ فلم ’قلعہ‘ میں نظر آئے تھے، جو 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔ (تصویر کریڈٹ: Viral Bhayani)
بالی ووڈ کے معروف اداکار و شہنشاہ جذبات دلیپ کمار (Dilip Kumar)، محمد یوسف خان کا 7 جولائی 2021 کو ایک طویل بیماری کے بعد اتنقال ہوگیا ہے۔ دلیپ کمار نے سات جولائی 2021 کی صبح 7 بج کر 30منٹ پر آخری سانس لی ہے۔ وہ ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دلیپ کمار 98 بر س کے تھے ۔ دلیپ کمار ایک طویل عرضہ سے بیمار تھے اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانون ہمیشہ دعاؤں کی اپیل کرتی رہتی تھیں۔ دلیپ کمار کے انتقال کے بعد بالی ووڈ میں ماتم چھا گیا۔
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی دلیپ کمار کے انتقال کی خبر سن کر ان کی بیوی سائرہ بانو کو فون پر بات کرکے ان کو تسلی دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا، دلیپ کمار کا جانا ہماری ثقافتی دنیا کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کے کنبے ، دوستوں اور لاتعداد مداحوں کے لئے ہمدردی ہے۔ twitter: Narendra Modi
بتادیں کہ سائرہ بانو مسلسل دلیپ کمار کیلئے فینس سے درخواست کر رہی تھیں انہو نے اپنے آخری ٹویٹ میں لکھا تھا ، ہم دلیپ صاحب پر خدا کی بڑی مہربانی کیلئے شکرگزار ہیں کہ ان کی صحت میں سدھار ہو رہا ہے۔ ہم ابھی بھی اسپتال میں ہیں اور آپ سے دعائیں کرنے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ انشااللہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں اور جلد ہی انہیں چھٹی مل جائے۔ وہیں دلیپ کمار کے فینس بھی ان کی صحت کی دعا کر رہے تھے لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ آج انہوں نے دار فانی کو الوداع کہہ دیا۔
کئی دہائیوں تک بڑی اسکرین پر راج کرنے والے اداکار دلیپ کمار (محمد یوسف خان) Muhammed Yusuf Khan آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ پچھلے مہینے سے ہی سانس کی دشواریوں میں مبتلا تھے۔ جس کی وجہ سے انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسی اسپتال میں 98 سالہ دلیپ کمار Dilip Kumar نے آخری سانس لی۔ رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کی تدفین ممبئی کے جو ہو قبرستان میں بعد نماز عصر ہوگی۔
دلیپ کمار نے ہمیشہ کے لئے دنیا کو الوداع کہہ دیاہے۔ انہوں نے آج صبح 7.30 بجے آخری سانس لیا۔ دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب 29 جون کو ایک بار پھر ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ صحت کی خرابی کی وجہ سے انہیں اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی وفات کے بعد نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ان کے مداحوں میں بھی غم کی لہر دیکھی جارہی ہے۔
دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔ دلیپ کمار کی آخری رسومات آج ممبئی کے سنٹا کروز قبرستان میں ادا کی جائیں گی۔ دلیپ کمار کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ، ان کی اہلیہ سائرہ بانو مستقل طور پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق تازہ معلومات بانٹ رہی تھیں۔ گزشتہ روز ہی ، انہوں نے کہا تھا کہ اب دلیپ کمار کو ایک بار پھر دعاؤں کی ضرورت ہے۔
وہیں اس سے پہلے بھی سائرہ بانو نے دلیپ کمار کی صحت کا اپڈیٹ دیتے ہوئے اسپتال سے تصویر شیئر کی تھی۔ یہ تصویر اسپتال کے اس روم کی ہے جہاں دلیپ کمار داخل ہیں۔ فوتو میں دلیپ کمار کے ساتھ سائرہ بانو بھی نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں جہاں دلیپ کمار کی آنکھیں بند ہیں تو وہیں سائرہ بانو انہیں دیکھتی نظر آرہی ہٰن اور اپنے ہاتھ سے دلیپ کمار کے ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔ بتادیں کہ کمار کو صحت خراب ہونے کے چلتے اتوار کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ممبئی: کئی دہائیوں تک بڑی اسکرین پر راج کرنے والے اداکار دلیپ کمار آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ پچھلے مہینے سے ہی سانس کی دشواریوں میں مبتلا تھے۔ جس کی وجہ سے انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیاتھاتاہم آج صبح ساڑھے7 بجے وہ مالک کے حقیقی سے جاملے۔ دلیپ کمار نے ایک طویل عرصہ تک سامعین کو محظوظ کیا۔ آج صرف انکی کی یادیں ہمارے پاس باقی ہیں۔ آئیے ایک کے بعد ایک دلیپ کمار کی کچھ بہترین فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ فائل فوٹو