بالی ووڈ اداکار فرحان اختر ، وی جے اور اداکارہ شبانی دانڈیکر کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ کو لے کر طویل عرصہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ اپنی پہلی اہلیہ ادھونا بھوانی سے الگ ہونے کے بعد سے فرحان ، شبانی کو ڈیٹ کررہےہیں اور یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ دونوں اکثر ساتھ میں اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور دنیا کے سامنے اپنے پیار کا اظہار کرنے میں ذرہ برابر بھی ہچکچاتے نہیں ہیں ۔ ایسے میں دونوں کی شادی کو لے کر بھی لگاتار چرچا ہورہی ہے ۔ اب ایک مرتبہ پھر دونوں کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں ۔ خبر ہے کہ یہ جوڑا جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہا ہے ۔ (Photo : @shibanidandekar/Instagram)