بالی ووڈ اداکار ریتک روشن(Hrithik Roshan) اور ان کی سابق اہلی سوزین خان (Sussanne Khan) کو ممبئی کے جوہو پی وی آر PVR میں اسپاٹ کیا گیا۔ واضح ہو کہ ریتک روشن کافی وقت پہلے اپنی بیوی سوزین خان سے طلاق لیکر الگ ہو چکے ہیں لیکن دونوں کے درمیان اچھی باؤنڈنگ ابھی بھی قائم ہے۔ دونوں الگ۔الگ موقعوں پر اکثر ہی ساتھ نظر آہی جاتے ہیں۔ photo credit: instagram
سوزین خان اور ریتک روشن کی راہیں الگ الگ ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ سات سالوں سے دونوں الگ الگ رہ رہے ہیں ، لیکن دونوں آج بھی اچھے دوست ہیں ۔ دوستی کے ساتھ ساتھ دونوں اپنے بچوں کیلئے اکثر ساتھ نظر آجاتے ہیں ۔ دونوں ہی نہ صرف اپنے دونوں بچوں کا پورا خیال رکھتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز پر کمنٹ کرتے رہتے ہیں ۔ حال ہی سوزین خان نے مرر سیلفی شیئر کی ہے ، جس میں وہ خود کو لڑکا بتا رہی ہیں ۔ یہ تصویر دیکھ کر ریتک سے رہا نہیں گیا اور انہوں نے کمنٹ کردیا ۔
سوزین خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ حال ہی میں ایک مرر سیلفی شیئر کرکے انہوں نے خود کو لڑکا بتایا ہے ، جس کے بعد یہ تصویر وائرل ہوگئی ہے ۔ اس تصویر میں وہ بلیک جینس کے ساتھ سفید شارٹ میں نظر آرہی ہیں ۔ سوزین نے مرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا : کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ میں ایک لڑکا ہوں ۔ ویڈنیسڈے موڈ ۔
آپ کو بتادیں کہ ریتک روشن اور سوزین کا شمار بالی ووڈ کے پرفیکٹ کپلس میں ہوتا تھا ، لیکن سال 2013 میں دونوں نے علاحدگی اختیار کرلی ۔ دونوں الگ کیوں ہوئے ، اس بات کا تذکرہ دونوں نے آج تک نہیں کیا ہے ۔ حالانکہ الگ ہونے کے بعد بھی دونوں کے درمیان اچھی بانڈنگ ہے ۔
(photo credit: instagram/@suzkr)
وہیں کچھ دنوں پہلے انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان نے حال ہی میں اپنے ممبئی میں واقع گھر کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی حیران ہے ۔ سوزین خان نے انسٹاگرام پر اپنے گھر کا 18 منٹ کا ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں انہوں نے اپنے فینس کو اپنے گھر کے اندر کی جھلک دکھائی ہے ۔ جوہو میں واقع اپارٹمنٹ میں سوزین خان کا یہ گھر 15 ویں منزل پر ہے ، جس کو دو اپارٹمنٹ کو ملا کر بنایا گیا ہے ۔ (photo credit: instagram/@suzkr)