உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیوی گوری خان کی پوسٹ پر شاہ رخ خان نے کیا ایسا کمینٹ، فورا ملا یہ شاندار جواب

    شاہ رخ خان(Shah Rukh Khan) اور گوری خان(Gauri Khan) کے یسٹ کپلس میں سے ایک ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے کام کی تعریف کرنے اور ایک دوسرے کو پیار ظاہر کرنے کا موقع نہیں چھوڑتے اور ہمیشہ ہی سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ یہی نہیں سوشل میڈیا پر بھی دونوں ایک دوسرے کے پوسٹس پر رد عمل ظاہر کرتے نظر آجاتے ہیں۔ فینس کو بھی دونوں کا یہ انداز کافی پسند آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ جوڑی فینس کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ اس درمیان شاہ رخ خان اور گوری خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ ہے شاہ رخ خان کا ایک کمینٹ جو انہوں نے گوری خان کی پوسٹ (Shah Rukh Khan Comment On Gauri Khan Post) پر کیا تھا۔ بیوی گوری کی پوسٹ پر شاہ رخ خان کا یہ مزاحیہ کمینٹ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔