سشانت سنگھ راجپوت کے ڈاکٹر نے کھولے کئی بڑے راز، سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کو کرتے تھے یاد اور ریا چکرورتی کے ساتھ ہوتا تھا جھگڑا
ڈاکٹر نے پولیس کو جو بیان دیا ہے اس میں انہوں نے سشانت سگھ راجپوت کی لو لائف کے بارے میں کئی باتیں شیئر کیں اور مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو لیکر بھی کئی بڑے انکشاف کئے ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے خودکشی کیوں کی؟ اس ایک سوال کے ساتھ ہزاروں سوال لوگوں کے ذہن میں چل رہے ہیں۔ کام کی کمی، سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) کے ساتھ بریک اپ، فلم انڈسٹری (Bollywood) کی ٹینشن، پروڈیوسر کے ساتھ مت بھید، نیپوٹزم، مبینہ گرل فرینڈ ریا چکروتی کے ساتھ ٹینشن، پروڈکشن ہاؤسز کا بائیکاٹ کرنا، جیسے کئی اور سوال ہیں۔ جو سبھی کے دماغ اور ذہن میں چل رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شام سنگھ راجپوت گزشتہ کچھ وقت سے ڈپریشن (Depression) میں تھے جس کے لیے وہ ڈاکٹر سے بھی مل رہے تھے۔ حال ہی میں ان کے سائیکاٹرسٹ (Sushant Singh Rajput's Psychiatrist) سے پولیس نے پوچھ گچھ کی جس میں انہوں نے کئی بڑے انکشاف کیے ہیں۔

شانت سگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے انتقال کے بعد یہ سامنے آیا ہے کہ اداکار سشانت 6 ماہ سے ڈپریشن میں تھے جس کیلئے ڈاکٹر سے رائے مشورہ (Consultation) بھی لے رہے تھے۔ پولیس کو ان کے گھر سے ٖڈاکٹر کی فائل برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے کی جانچ کیلئے ان کے ڈاکٹر سے بات چیت کرکے بیان درج کرائے۔

سشانت سنگھ راجپوت کے ڈاکٹر نے اس معاملے میں کئی انکشاف کئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ سے سشانت سنگھ راجپوت ان کے رابطے میں تھے اور انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ایک سال سے ڈپریشن میں (Depression) ہیں۔

ڈاکٹر نے پولیس کو جو بیان دیا ہے اس میں انہوں نے سشانت سگھ راجپوت کی لو لائف کے بارے میں کئی باتیں شیئر کیں۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے سے بریک اپ کے بعد کچھ دن تک تو سب ٹھیک تھا لیکن اس کے بعد ان کی لو لأف ٹھیک نہیں رہی۔

سشانت سنگھ نے اپنے ڈاکٹر کو بتایا کہ رات کو انہیں نیند نہیں آتی تھی۔ ان کے من میں عجیب عجیب خیالات آتے تھے۔ کچھ نا کام رشتوں نے انہیں احساس دلایا کہ انکتا سے زیادہ انہیں کوئی پسند نہیں کرتا۔

مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی کا ذکر بھی سشانت نے ڈاکٹر سے کیا تھا۔ سشانت سگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے انہیں بتایا تھا کہ ایک قریبی دوست کے ذریعہ سے ریا چکرورتی سے ملے تھے۔ ریا خاتون دوست کے ساتھ وارسرووا میں رہتی تھیں۔ کچھ دنوں بعد سشانت ریا کو اپنے گھر لے آئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے آگے بتایا کہ جب اداکار سشانت نے اپنے رشتے کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا تھا تو ریا نے سشانت کے ساتھ جھگڑا کیا۔ اور انہیں پوسٹ کو ہٹانے کے لئے مجبور کیا تھا۔

ڈاکٹر نے پولیس کو بتایا کہ سشانت سابق گرل فرینڈ انکتا کی کمی محسوس کرتے تھے اور انہیں یاد کرتے تھے۔

سشانت سگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے ڈاکٹر کو بتایا تھا کہ وہ انکتا(Ankita Lokhande) سے کافی اٹیچڈ تھے۔

ڈاکٹر نے یہ بھ بتایا کہ سشانت کو احساس ہو گیا تھا کہ انکتا لوکھنڈے سے بریک اپ کر کے انہوں نے غلطی کردی۔

سشانت سنگھ راجپوت گذشتہ چھ مہینے میں ڈاکٹر سے صرف تین بار ملے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے پہلے انہوں نے ڈاکٹر سے ملنے کے لئے وقت لیا تھا لیکن پھر لاک ڈاؤن ہو گیا جس کے بعد سشانت کی ملاقات ڈاکٹر سے نہیں ہو سکی۔

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے معاملہ میں جانچ کررہی ممبئی پولیس نے مبینہ گرل فرینڈ ریاچکرورتی سے تقریبا 9گھنٹے کی پوچھ۔گچھ کی۔ اس دوران ریا نے کئی انکشاف کئے۔ ریاچکرورتی نے پولیس کو بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت کسی نہ کسی وجہ سے پریشان تھے لیکن وہ اس بارے میں کچھ بتاتے نہیں تھے۔ وہ زیادہ پریشان توتے تو کہیں الگ چلے جاتے یا پھر اپنے پونے والے فارم ؤاؤس میں چلے جاتے تھے۔ جب وہ زیادہ ڈپریشن میں رہنے لگے تو انہوں نے ڈاکٹر کی ہیلپ لینی شروع کردی لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے انہوں نے دوا لینے چھوڑ دیا تھا۔

ریا نے یہ قبول کیا کہ ہمارا رلیشن شپ ایک دوسرے کے کام کی وجہ سے متاثر ہورہا تھا۔ سشانت کے ہاتھ سے کام جارہا تھا۔ اس کے بعد سے وہ ڈپریشن میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان کی پریشانی کو سمجھنے کی کوشش کی لیکن اس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا۔

ریا نے پولیس کو بتایا کہ 6 جون کو سشانت نے اسے اکیلا چھوڑنے اور گھر سے جانے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے رہنا چاہتے ہیں۔ ریا نے کہاکہ سشانت کی حالت کو دیکھ کر انہوں نے کچھ زیادہ نہیں بولا۔ انہوں نے سوچا کی سشانت سنگھ راجپوت کچھ وقت اکیلے رہیں گے تو شاید وہ اچھا محسوس کریں۔ وہ کارٹر روڈ پینٹ ہاؤس گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ حالانکہ دونوں ہی فون کالز اور میسیج کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کررہے تھے۔

خودکشی سے پہلی رات کو سشانت سنگھ راجپوت نے ریا کو فون کال کیا تھا لیکن ریا سو گئی تھیں اور فون نہیں اٹھا پائی تھیں۔ اگلے ہی دن انہیں یہ جانکاری ملی کہ سشانت نے خودکشی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد پوری بالی ووڈ انڈسٹری (Bollywood Industry) صدمے میں ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے اور یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آخر کیوں سشانت نے خودکشی کیوں کی۔ پولیس نے اب تک سشانت کے کنبے سمیت 13 لوگوں سے پوچھ۔گچھ کرلی ہے۔ اس پوچھ۔گچھ میں پولیس نے ان لوگوں سے بھی پوچھ۔گچھ کی ہے جن سے سشانت نے آخری مرتبہ بات کرنے کیلئے فون کیا تھا۔ سشانت کے دوست مہیش شیٹی کے بعد مہاراشٹر پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سے تقریبا 9گھنٹے کی پوچھ۔گچھ کی۔ اس دوران ریا نے یہ انکشاف کئے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ نے پوچھ۔گچھ کے دوران بتایا کہ سشانت سنگھ کا باندرا میں واقع گھر ہانٹیڈ (Haunted)تھا۔ پیپنگ مون کی ایک خبر کے مطابق ان دونوں نے ایسا محسوس کیا تھا۔ ریا چکرورتی نے بتایا کہ وہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے تھے۔ سشانت سنگ راجپوت کا کنبی پہلے اس شادی کے حق میں نہیں تھا لیکن بعد میں اداکار کی فیملی ریا چکرورتی کو پسنف کرنے لگا تھا۔ انہوں نے دو تین مرتبہ سشانت کے پاپا کے کے سنگھ ست بات بھی کی تھی۔

اپنی دوستی کے بارے میں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ملاقات سشانت سے 2012 میں ہوئی تھی۔ اس وقت وہ "میرے ڈیڈ کی ماروتی" میں کام کررہی تھیں اور سشانت سنگھ راجپوت"شدھ دیسی رومانس" میں کام کررہے تھے، اس دوران دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے بعد کئی پارٹی اور ایونٹس میں ملاقات ہوئی اور پھر دونوں کی دوستی ہوگئی۔ اس وقت سشانت سنگھ راجپوت کسی کے ساتھ رلیشن شپ میں تھے۔ اس کے بعد 2017-18 کے دوران دونوں ایک پروڈکشن ہاؤس سے الگ ہوکر الگ۔الگ بینر میں کام کرنے لگے اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا۔

ریاچکرورتی نے پولیس کو بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت کسی نہ کسی وجہ سے پریشان تھے لیکن وہ اس بارے میں کچھ بتاتے نہیں تھے۔ وہ زیادہ پریشان توتے تو کہیں الگ چلے جاتے یا پھر اپنے پونے والے فارم ؤاؤس میں چلے جاتے تھے۔ جب وہ زیادہ ڈپریشن میں رہنے لگے تو انہوں نے ڈاکٹر کی ہیلپ لینی شروع کردی لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے انہوں نے دوا لینے چھوڑ دیا تھا۔

واضح رہے کہ اتوار (14 جون) کو 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے گھر کے بیڈ روم میں لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔ جیسے ہی خودکشی کی خبر پھیلی تھی، بالی ووڈ اور ان کے ہزاروں مداح غم و غصے میں آگئے تھے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال سے سیاسی لیڈران، فلمی شخصیات اور دنیائے کھیل سے تعلق رکھنے کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

بتادیں کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کو خودکشی کرلی ۔ ان کی لاش ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کے اپارٹمنٹ میں پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی ۔ صرف 34سال کی عمر میں سشانت نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔

سشانت سنگھ راجپوت گذشتہ چھ مہینے میں ڈاکٹر سے صرف تین بار ملے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے پہلے انہوں نے ڈاکٹر سے ملنے کے لئے وقت لیا تھا لیکن پھر لاک ڈاؤن ہو گیا جس کے بعد سشانت کی ملاقات ڈاکٹر سے نہیں ہو سکی۔

سشانت سنگھ راجپوت کے ڈاکٹر نے اس معاملے میں کئی انکشاف کئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ سے سشانت سنگھ راجپوت ان کے رابطے میں تھے اور انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ایک سال سے ڈپریشن میں (Depression) ہیں۔

سشانت بالی ووڈ کے بیحد مقبول و مشہور اداکار تھے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی عمر 34 سال تھی۔ رپورٹ کے مطابق سشانے کے کچھ دوست بھی ان کے گھر پر تھے۔ ان کے کمرے کے دروازے کو جب توڑا گیا تو روم میں سشانت پھانسی کے پھندے سے لٹکے پائے گئے۔ پولیس کی رپورٹ کے مطاابق وہ گزشتہ چھہ ماہ سے سے ڈپریشن سے گزر رہے تھے۔