بالی ووڈ اداکارہ چنکی پانڈے کی بھتیجی اور اداکارہ اننیا پانڈے کی چچا زاد بہن الانا پانڈے نے منگنی کرلی ہے ۔ الانا نے اپنے بوائے فرینڈ آئیور میکرے وی کے ساتھ منگنی کی ہے ۔ کچھ دن پہلے ہی الانا ، آئیور کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیوں پر گئی تھیں ۔ وہیں پر آئیور نے الانا کو شادی کیلئے پرپوز کیا تھا ۔ اس کے کچھ دنوں کے اندر ہی الانا نے آئیور سے منگنی کرکے سبھی کو چونکا دیا ۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی منگنی کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ تصویر : Instagram/@alannapanday