اداکارہ کے لک پر فدا ہوئے فینس
انوشکا شرما چار سال قبل فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلمی پردے پر نظر آئی تھیں۔ ادھر چار سال بعد انوشکا کی 'کلا' کے گانے 'گھوڑے پہ سوار' میں اسپیشل اپیئرنس نے ان کے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔ انوشکا کے شاندار انداز کی تصاویر وائرل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ اس خاص انداز میں اداکارہ 1930-40 کی دہائی کی اداکارہ لگ رہی ہیں۔
'کلا' کو انوشکا شرما کے بھائی کرنیش شرما نے پروڈیوس کیا ہے اور فلم کی ہدایاتکاری انویتا دت گپتن نے کی ہے۔ یہ فلم 1930 اور 40 کی دہائی کی مشہور گلوکارہ 'کلا منجوشری' کی زندگی پر مبنی ہے۔ کلا میں بابل خان، ترپتی ڈمری اور سواستیکا مکھرجی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ناظرین OTT پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اس فلم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔