Bhagyashree Saree Photos: نئی دہلی : بھاگیہ شری طویل عرصہ تک ایکٹنگ کی دنیا سے دور رہیں، لیکن جب انہوں نے فلموں میں واپسی کی تو پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ دیکھتے ہی دیکھتے ان کی شہرت بڑھتی جارہی ہے۔ عمر کے اس پڑاو پر آکر بھی بھاگیہ شری کی خوبصورتی کم ہوتی نظر نہیں آرہی ہے ۔ اداکارہ ساڑیوں میں تو غضب ڈھا دیتی ہیں۔ ان کی تصویریں اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔ تصویر: Instagram@bhagyashree.online
شیئر کی گئی ان تصویروں میں بھاگیہ شری نے اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے گولڈن چوکر نیک لیس اور کم از کم میک اپ کیا ہے ۔ انہیں میں سے ایک تصویر میں ان کے ساتھ ان کی بیٹی ریڈ کلر کے تھریڈ ایمبرائیڈری والے لہنگے میں نظر آرہی ہیں ۔ ماں اور بیٹی کی اس اسٹائلش تصویر پر فینس کافی پیار کا اظہار کررہے ہیں ۔ تصویر: Instagram@bhagyashree.online
بھاگیہ شری کی ہر تصویر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیتی ہے ۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ گولڈن سلک کی ساڑی میں نظر آرہی ہیں ۔ شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ گولڈن رنگ کی سلک کی ساڑی میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ تصویر: Instagram@bhagyashree.online