உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادی کے دو سال مکمل ہونے پر اداکارہ دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ یوں سب کے سامنے ہوئے رومانٹک، تصویریں ہوئیں وائرل

    رنویر سنگھ (Ranveer Singh) اور دپیکا پاڈوکون (Deepika Padukone) کے لئے دوگنا خاص بن گیا ہے۔ آج دونوں کی شادی کی سالگرہ ہے اور اس بار 2020 کی دیوالی (Diwali 2020) بھی ان کی شادی کی سالگرہ کی تاریخ پر ہی پڑی ہے۔ اس خاص موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کو انتہائی رومانٹک انداز میں مبارکباد دی ہے۔ دپیکا اور رنویر دونوں نے ایک ساتھ ایک نیا فوٹوشوٹ شیئر کیا۔ اس فوٹو شوٹ کے ساتھ ہی دونوں نے پیار بھرا ایک کیپشن بھی دیا ہے۔