ساوتھ اور بالی ووڈ اداکارہ ہنسیکا موٹوانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں۔ انہوں نے چار دسمبر کو بوائے فرینڈ اور کاروباری سہیل کتھوریا کے ساتھ شادی کرلی ہے ۔ دونوں نے راجستھان کے جے پور میں 450 سال پرانے فورٹ اینڈ پیلیس میں شادی کی تھی ۔ ان کی شادی پرائیویٹ تقریب میں کی گئی ۔ ایسے میں اب ان کے ہنی مون کو لے کر بڑی خبر سامنے آرہی ہے کہ وہ ہنی مون پر نہیں جائیں گی ۔ (Photos- Hansika Motwani instagram)
اس کے ساتھ ہی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ہنسیکا اور سہیل نے اپنے ہنی مون کیلئے ایک کافی رومانٹک جگہ کا انتخاب کیا ہے ۔ اس کی بکنگ بھی ہوچکی ہے ۔ دونوں ہنی مون کیلئے دسمبر کے آخر میں جانے والے ہیں ۔ وہ نئے سال 2023 کی شروعات ہنی مون کے ساتھ ہی کریں گی ۔ (Photos- Hansika Motwani instagram)