نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی ہے ۔ جیکلین کو پٹیالہ ہاوس کورٹ سے یہ راحت ملی ہے ۔ سکیش چندر شیکھر منی لانڈرنگ معاملہ میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز لگاتار سرخیوں میں ہیں ۔ جیکلین کو کورٹ سے اس بنیاد پر ضمانت مل گئی ہے کہ اس معاملہ کی جانچ پوری ہوچکی ہے اور ایسے میں اداکارہ کو کسٹڈی میں رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ساتھ ہی اس معاملہ کی چارج شیٹ بھی داخل ہوچکی ہے ۔ (Photo: Viral Bhayani)