1985 میں فلم 'رام تیری گنگا میلی' کی رلیز نے اس دور میں ہنگامہ کھڑا مچا دیا تھا۔ یہ فلم ہٹ رہی تھی لیکن اس کے ایک گانے میں سفید ساڑھی میں جھرنے پر نہانے والی منداکنی کی دلیری نے اس دور میں نہ صرف بحث چھیڑ دی تھی۔ بلکہ جس خوبصورتی کے ساتھ ہدایت کار راج کپور نے منداکنی کو شوٹ کیا تھا وہ آج بھی یاد ہے۔