جھانوی کپور ان دنوں اپنی حالیہ ریلیز فلم گڈلک جیری کی تشہیر کو لے کر کافی مصروف چل رہی ہیں ۔ اسی درمیان انہوں نے بی فور یو سے ایک خاص بات چیت میں بتایا کہ دھڑک اور گنجن کے دوران مجھے یہ محسوس کرایا گیا کہ مجھے سب کچھ ایک تھالی میں ملا ہے اور مجھے ایسی چیزیں ملی ہیں، جس کے میں لائق نہیں ہوں، جس کا مطلب ہے کہ میں تکنیکی طور سے بے کار ہوں اور مجھے میرے والدین کے کام کی وجہ سے مواقع مل رہے ہیں ۔ تصویر: Instagram @janhvikapoor
اداکارہ جھانوی کپور نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ میں جو کرسکتی ہوں، وہ یہ یقینی بنانا ہے کہ میں اس کو اپنا سب سے بہتر اور اپنے سب کچھ سے زیادہ دے سکوں۔ میں اس خوبصورتی اور صلاحیت کے بارے میں نہیں جانتی ، جس کا آپ تذکرہ کرتے ہیں ، لیکن مجھے معلوم ہے کہ میں نے اپنی سبھی فلموں کیلئے کتنی محنت کی ہے ۔ تصویر: Instagram @janhvikapoor