شادی کے بغیر ماں بنی بالی ووڈ کی یہ اداکارہ ، بیٹی کو دیا جنم ، حمل کی تصویر شیئر کرکے مچایا تھا تہلکہ
فلم انڈسٹری میں اپنی بے باکی اور دمدار اداکاری کیلئے مشہور کلکی نے 2019 کے آخر میں اپنے حمل کا اعلان کیا تھا ۔

بالی ووڈ اداکارہ کلکی کوکلاں نے بیٹی کو جنم دیا ہے ۔ انڈسٹری میں اپنی بے باکی اور دمدار اداکاری کیلئے مشہور کلکی نے 2019 کے آخر میں اپنے حمل کا اعلان کیا تھا ۔ وہ اپنے طویل عرصہ کے بوائے فرینڈ گائے ہرش برگ کے بچے کی ماں بنی ہیں ۔ دونوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ فائل فوٹو ۔

کلکی کوکلاں کے بچی کو جنم دینے کی خبر وائرل بھیانی نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ۔ بتادیں کہ کلکی کوکلاں اپنے بے بی بمپ کی تصاویر انسٹاگرام پر وقتا فوقتا شیئر کرتی رہی ہیں ۔ فائل فوٹو ۔

شادی کے بغیر اپنے بوائے فرینڈ کے بچی کی ماں بننے پر کلکی پر سوالات بھی اٹھے تھے ۔ انہوں نے ان سوالوں کا کافی بے باکی سے بھی جواب دیا تھا ۔ فائل فوٹو ۔

کلکی کوکلاں گزشتہ دنوں اداکارہ کرینہ کپور کے چیٹ شو میں بھی پہنچی تھیں ، جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے وابستہ ہر پہلو پر کھل کر بات کی تھی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

اس شو میں انہوں نے حمل سے لے کر بوائے فرینڈ اور سابق شوہر انوراگ کشیپ سے متعلق بھی بات کی تھی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

کرینہ نے جب پوچھا کہ شادی کے بغیر ماں بننے پر سوالات اٹھے ہیں ، اس سامنا کیسے کیا ؟ اس پر کلکی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میرے پاس ایک سپر پاور ہے کہ میں اپنا فون سوئچ آف کردیتی ہوں اور کافی وقت تک سوشل میڈیا سے دور رہتی ہوں ۔ میں اپنے پوسٹ پر تبصرے نہیں پڑھتی ہوں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

کلکی نے یہ بھی بتایا تھا کہ حمل کی خبر سن کر ان کے بوائے فرینڈ سب سے زیادہ خوش ہوئے تھے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میں نے اس کو قبول کرنے کیلئے دو تین دنوں کا وقت لیا ، لیکن جیسے ہی میرے پارٹنر کو معلوم ہوا تو وہ کافی خوش ہوا اور بچے کیلئے فورا تیار ہوگیا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔