உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرینہ کپور کیلئے جیوتشی کی پیشن گوئی غلط ہوئی ثابت ، گھر آیا تیمور علی خان کا آیا چھوٹا بھائی

    21 فروری 2021 فروری کی صبح بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) اور سیف علی خان کیلئے بیحد خاص ہے۔ جس دن اکا انتظار بیبو ، کنبہ اور فینس بے صبری سے کر رہے تھے آخر وہ گھڑی آگئی۔ جی ہاں کرینہ کپور خان اور سیف کے گھر دوبارہ کلکاری (Kareena Kapoor blessed with baby boy) گونجی۔ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) دوبارہ ماں بن گئی ہیں۔ اس بار انہوں نے بیبی بوائے (بیٹے) (Kareena Kapoor Khan second Baby) کو جنم دیا ہے۔ یعنی کرینہ کپور دوسرے بچے کی ماں اور سیف علی خان (Saif Ali Khan) چوتھے بچے کے والد بن گئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کو کل رات برج کینڈی اسپتال (ممبئی) میں داخل کرایا گیا تھا۔