یہ سچ ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ پوشیدہ نہیں رہ سکتا ہے ۔ لاکھ کوشش کرلیجئے ، لیکن اگر کوئی تصویر وائرل ہوگئی تو اس آپ کے لاکھ چھپانے کے باوجود دنیا اس کو دیکھ لے گی ۔ کرینہ کپور خان بھی سوشل میڈیا پر لذیذ کھانوں کے ساتھ ویڈیوز ڈال کر پھنس گئیں اور ایسی پھنسیں کہ اب انہوں نے بریانی اور حلوے کو بائی بائی کہہ دیا ۔ آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ آخر سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈال کر بے بو کیسے پھنس گئیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر کرینہ کپور کے ساتھ کیا ہوا ۔