بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کچھ دن پہلے ہی اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا ہے ۔ دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے ہی کرینہ مدرہوڈ کا لطف اٹھارہی ہیں ۔ لیکن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہنے والی کرینہ کو ان کے فینس مس کررہے ہیں ۔ فینس تو کرینہ کو مس کرہی رہے ہیں ، لیکن کرینہ بھی اپنے فینس کو کچھ کم مس نہیں کررہی ہیں ۔(Photo::kareenakapoorkhan/ Instagram)
آپ کو بتادیں کہ ماں بننے کے بعد کرینہ کپور اپنے بچے کی پرورش میں مصروف ہیں ۔ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ابھی تک نہیں رکھا ہے ۔ مگر سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کے نام کو لے کر بھی فینس کافی بحث کررہے ہیں ۔ کئی فینس نے تو نام کا بھی مشورہ دیا ہے ۔(Photo::kareenakapoorkhan/ Instagram)
کرینہ کپور خان کے گھر میں ایک مرتبہ پھر سے کلکاریاں گونج رہی ہیں۔ 21 فروری کو انہوں نے تیمور علی خان کے بھائی کو جنم دیا ہے ۔ اب کرینہ کے دوسرے بچے کی جھلک پانے کیلئے فینس بے قرار ہیں ۔ کورونا کے معاملات ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگے ہیں ، ایسے میں سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنے نوزائیدہ بیٹے کا خاص طریقہ سے تعارف کرانے جارہے ہیں ۔Photo : @Kareenakapoorkhan/Instagram
گزشتہ سال ہی کرینہ کپور خان نے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ بنایا ہے ، جہاں پر وہ اپنی ذاتی زندگی کی کافی ساری باتیں شیئر کرتی رہتی ہیں اور اس پر فینس بھی ڈھیر سارا پیار لٹاتے ہیں ۔ ایسے میں اگر کرینہ انسٹاگرام پر لائیو آکر اپنے دوسرے بیٹے سے دنیا کو روبرو کرائیں گی تو یہ ان کے فینس کیلئے کسی پارٹی سے کم نہیں ہوگا۔ تصویر: انسٹاگرام۔
کرینہ کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور وہ اپنے گھر بھی لوٹ آئی ہیں ، لیکن دادی شرمیلا اب تک اپنے پوتے سے نہیں مل پائی ہیں ۔ دراصل شرمیلا ٹیگور اس وقت دہلی میں ہیں اور کورونا کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے وہ ابھی تک دہلی سے ممبئی نہیں پہنچ پائی ہیں ۔ ان کیلئے اس وقت سفر کرنا مناسب نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک اپنے اس ننہے پوتے سے وہ نہیں مل سکی ہیں ۔ تصویر: انسٹاگرام۔