گجراتی فیملی میں 21 دسمبر 1981 کو پیدا ہوئی اداکارہ کرشمہ تنا نے بتایا کہ ان کے والد بیٹا چاہتے تھے اور کرشمہ کے پیدا ہونے سے وہ خوش نہیں تھے ۔ اتنا ہی نہیں کرشمہ نے تو یہاں تک بتایا کہ ان کے والد نے پیدا ہونے کے ایک مہینے بعد تک ان کی شکل نہیں دیکھی تھی، لیکن کرشمہ نے بتایا کہ اس دور میں گجراتی فیملی میں ایسا ہی سوچا جاتا تھا ۔ تصویر : Instagram@karishmaktanna
یوٹیوبر سدھارتھ کنن کو دئے انٹرویو میں کرشمہ تنا نے بتایا کہ میری ماں نے مجھے بعد میں بتایا کہ میرے پیدا ہونے کے ایک مہینے بعد تک میرے والد نے مجھے نہیں دیکھا تھا ۔ وہ لڑکا چاہتے تھے اور یہ عام گجراتی فیملیوں کی سوچ تھی، میرے دادا اور دادی بھی مجھے سکینڈ ہینڈ ٹریٹمنٹ دیا کرتے تھے ۔ کرشمہ تنا نے بتایا کہ میں نے کبھی ہار نہیں مانی اور میری ماں نے میرا ہر قدم پر ساتھ دیا اور آگے چل کر یہی سب میرا ہتھیار بن گیا اور ان سب چیزوں نے مجھے اور زیادہ محنت کرنے کیلئے مضبوط بنایا ۔ تصویر : Instagram@karishmaktanna