بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور اداوں کے معاملہ میں کسی سے کم نہیں ہیں ۔ آئے دن سوشل میڈیا پر اداکارہ ایسی ایسی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں جو تہلکہ مچا دیتی ہیں ۔ اب کرشمہ کپور نے پول سے نکلتے ہوئے اپنی اتنی بولڈ تصویر شیئر کردی ہے کہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔ (Photo: @therealkarismakapoor/Instagram)
خیال رہے کہ نوے کی دہائی میں بڑے پردے پر راج کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی اداکاری سے سبھی کو متاثر کیا تھا ۔ کامیڈی ہو ، ٹریجڈی ہو یا رومانس کرشمہ کپور نے ہر فلیور کی فلمیں کیں اور ناظرین کی تعریفیں حاصل کیں ۔ لیکن کرشمہ کی پروفیشنل لائف کافی شاندار تھی ، مگر ذاتی زندگی میں انہیں کئی مرتبہ دھوکہ ملا ۔ ابھیشیک بچن سے پوری دنیا کے سامنے رشتہ طے ہونے اور منگنی کا اعلان ہونے کے بعد بھی کرشمہ بچن کنبہ کی بہو نہیں بن سکیں ۔ اپنے کریئر کی بلندیوں پر ہوتے ہوئے کرشمہ نے سنجے کپور سے شادی کا فیصلہ کرلیا ، لیکن اس شادی سے خود کو الگ کرنے کے بعد کرشمہ کپور نے جو انکشافات کئے وہ انتہائی چونکانے والے تھے ۔ فائل فوٹو ،
وہیں اپنی بیٹی کی اس شادی پر والد رندھیر کپور نے بتایا کہ وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ کرشمہ اور سنجے کی شادی ہو ۔ ہندوستان ٹائمس کو دئے ایک انٹرویو میں رندھیر کپور نے کہا تھا کہ سبھی ہمارے خاندان کے بارے میں جانتے ہیں ، ہم کپور ہیں، ہمیں کسی کے پیسے کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ (Image: Instagram)