وہیں اگر کٹرینہ کیف کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ آخری مرتبہ اکشے کمار اسٹارر 'سوریہ ونشی' میں نظر آئی تھیں۔ اداکارہ کے پاس اس وقت کئی دلچسپ فلمیں ہیں۔ کٹرینہ کیف 'ٹائیگر 3' میں سلمان خان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ ان کے پاس 'فون بھوت' اور 'میری کرسمس' بھی ہیں۔ وہ علی عباس ظفر کی ایک سپر ہیرو فلم کا بھی حصہ ہیں ۔ تصویر: Instagram @Katrinakaif
کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فین فالوونگ ہیں جو ان کی ہر سرگرمی پر توجہ دیتے ہیں۔ جیسے ہی وہ اپنی کوئی بھی تصویر شیئر کرتی ہیں ان کے مداح فوراً ان کی پوسٹ پر کمینٹس کر کے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہیں۔ اب اداکارہ نے مالدیپ کی چھٹیوں سے اپنی کچھ تصاویر (Katrina Kaif Bold Photos) شیئر کی ہیں۔ (Instagram/katrinakaif)
انسٹاگرام کی ایک اسٹوری میں کٹرینہ کیف کی دوست اور مشہور ٹرینر یاسمین کراچی والا کو وہاں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’میری کوزی دوست‘‘۔ کٹرینہ کی آخری انسٹا اسٹوری میں، ان کی ماں اور وہ خود بالکنی میں کھڑی ہیں اور باہر کے نظارے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’ماما اور میں‘‘۔
کٹرینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کے بعد اپنا نیا سال 2022 ایک ساتھ منایا۔ وکی کوشل اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر بیوی کٹرینہ کے نئے سال (New Year 2022) کو مزید خاص بنانے کے لیے ممبئی پہنچ گئے۔ نئے سال کا جشن منانے کے بعد وکی اپنی فلم کی شوٹنگ پر واپس لوٹ گئے ہیں۔ سال کے پہلے دن کٹرینہ انہیں (وکی کوشل) کو پیار سے وداع کرنے ایئرپورٹ پہنچیں، اس دوران دونوں کے چہروں پر ایک دوسرے سے دور جانے کی اداسی صاف نظر آرہی تھی۔
وکی کوشل کٹرینہ کے نئے سال کو خاص بنانے پہنچے تھے ممبئی
کٹرینہ کیف اور وکی کوشل نے کبھی اپنی محبت کو سب کے سامنے ظاہر نہیں کیا۔ شادی کی تمام خبروں کے درمیان انہوں نے آخری دن تک اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی نہیں توڑی۔ 7 پھیرے لینے کے بعد انہوں نے اپنے رلیشن شپ کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ وکی کوشل ان دنوں اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اس سب کے درمیان وہ شوٹنگ چھوڑ کر شادی کے بعد کٹرینہ کے ساتھ پہلا نیا سال 2022 منانے گھر پہنچے تھے۔
نئے سال کے پہلے دن ہوائی اڈے پر ہوئے اسپاٹ
شادی کے بعد پہلا نیا سال 2022 منانے کے بعد اب وکی کوشل اپنے کام پر واپس لوٹے ہیں۔ انہیں سال کے پہلے ہی دن ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ کٹرینہ وکی کے ساتھ انہیں ایئرپورٹ پر ڈراپ کرنے گئیں۔ گاڑی سے اترنے سے پہلے وکی کٹرینہ نے ایک دوسرے کو پیار سے گلے لگایا، بوسہ دیا۔ اس دوران دونوں کے چہروں پر ایک دوسرے سے جدائی کا غم صاف نظر آرہا تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں کٹرینہ نائٹ ڈریس میں نظر آ رہی ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ گاڑی سے باہر نہیں نکلیں۔
کورونا وبا کی سکیورٹی کے پیش نظر دونوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔ کیٹ وکی کی یہ پیاری سی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ لوگ دونوں کی اس ویڈیو کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا - 'یہ پیار ہے'۔ ایک اور نے لکھا- 'ان کے چہرے پر اداسی دیکھی جا سکتی ہے'۔ ایک اور نے لکھا- 'کتنا پیارا...' دونوں کے ایک مداح نے لکھا- ' میری خدا سے دعا ہے کہ یہ پیار ہمیشہ قائم رہے'۔
کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی نو دسمبر کو ہوئی تھی ۔ اس کے بعد سے شادی کی کئی تصویریں سوشل میڈیا میں وائرل ہورہی ہیں ۔ ان میں کچھ تصویروں کو خود کیٹ ۔ وکی نے شیئر کیا تھا ۔ اب جوڑے کی شادی کی کچھ اندیکھی تصویریں سامنے آئی ہیں ۔ ان تصویروں کو وکی کوشل کے کنبہ والوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔ ایک تصویر میں اداکارہ نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگد بیدی بھی نظر آرہے ہیں ۔ (تصویر : نیوز18)
کٹرینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ دونوں نے اپنی شادی کی آفیشل تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ جس میں کٹرینہ سرخ رنگ کے لہنگا اور وکی آف وائٹ شیروانی میں نظر آ رہے ہیں۔ شادی کے بعد اب کٹرینہ اور وکی کا ویڈنگ لک سرخیوں میں ہے۔ اپنی شادی میں کٹرینہ ایک روایتی شمالی ہندوستانی دلہن کی طرح نظر آئیں۔ کٹرینہ کیف کا پورا برائیڈل لک ڈیزائنر سبیاساچی sabyasachi مکھرجی نے تیار کیا تھا جس کی تفصیلات اب انہوں نے شیئر کی ہیں۔ آئیے آپ کو کٹرینہ کے دوپٹہ سے لے کر زیورات کے بارے میں بتاتے ہیں- (فوٹو کریڈٹ: انسٹاگرام: @sabyasachiofficial)
ٹرینہ کیف اور وکی کوشل (Vicky Kaushal Katrina Kaif Wedding) اب آفیشل طور پر میاں بیوی بن گئے ہیں۔ بالی ووڈ کے اس کپل کی شادی 9 دسمبر کو راجستھان کے سکس سینس فورٹ برواراہ ہوٹل میں کافی دھوم دھام سے اور پرائیوسی کے ساتھ ہوئی۔ وکی کیٹرینہ کی شادی تقریب 7 دسمبر سے شروع ہوئی۔ ان تقاریب میں کپل کے فیملی ممبرس اور دوستوں نے سنگیت کے بعد مہندی اور ہلدی تقریب میں بھی حصہ لیا۔ شادی کے بعد وکی اور کیٹرینہ نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شادی کی تصویریں شیئر کی ہیں۔
کٹرینہ کیف (Katrina Kaif wedding Dress) نے شادی کے لئے ٹریڈیشنل لال لہنگا پہنا تھا جس میں زبردست کڑھئی کا کام تھا۔ انہوں نے اس میچنگ کا دوپٹہ لے رکھا تھا۔ انہوں نے مانگ ٹیکا اور نتھنی پہنی ہوئی تھی۔ کٹرینہ کو گولڈ کلیر پہنے ہوئے بھی اسپاٹ کیا گیا۔ جب کہ وکی کوشل نے آئیوری سلک شیروانی پہنی تھی۔ کٹرینہ اور وکی کے ویڈنگ آوٹ فٹ کو پاپور فیشن ڈیزائنر سبیہ ساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے۔
سبیا ساچی sabyasachi مکھرجی نے اپنے انسٹاگرام پر وکی کٹرینہ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن کے ڈیزائن کیے گئے ویڈنگ ڈریس کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے لکھا،’’ دولہن کٹرینہ کیف نے ہاتھ سے بنے ہوئے مٹکا سلک میں ایک کلاسیک سبیہ ساچی ریڈ برائیڈل لہنگا پہنا ہے۔ اس لہنگے میں مہین ٹیلا ورک ہے اور مخملی کڑھائی والے ریوائیول زردوزی بارڈر ہیں۔ دولہے کی پنجابی روٹس کو دھیان میں رکھتے ہوئے، کٹرینہ کے گھونگٹ کو الیکٹروپلیٹیڈ سونے میں ہاتھ سے پیٹا چاندی میں ہاتھ سے ہاتھ سے بنے کرن کے ساتھ کسٹم ٹرم کیا گیا ہے۔
‘‘ انہوں نے وکی کوشل کے آوٹ فٹ کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وکی کوشل (Vicky Kaushal Wedding Dress)آئیوری پرنٹیڈ شیروانی میں بے حد ہینڈسم لگ رہے تھے اور انہوں نے اپنے کلاسیک ویڈنگ آوٹ فٹ کو سبیہ ساچی ہیریٹیج جیولری کے ساتھ پیئر کیا۔ وکی نے اپنے لک کو آئیوری-بیج صافہ اور بروچ سے پورا کیا۔
سبیا ساچی نے لکھا، ’’دولہے وکی کوشل نے ایک آئیوری سلک شیروانی پہنی ہے جس میں کافی مشکل میروری کڑھئی ہے۔ وکی نے سلک کرتا اور چوڑی دار پائجامہ پہنا تھا۔ کرتے پر سونے سے ملا بنگال ٹائیگر بٹن ہے۔ شال ایک ٹسر جارجیٹ ہے جس میں ایک زری مروری کڑھئی دار پلو اور بارڈر ہے۔ گولڈ بنارسی سلک ٹشیو صافہ کو سبیہ ساچی ہیریٹیج جیولری سے 18 کیریٹ سونے میں پنّہ، شاندار کٹ اور روز کٹ ہیرے، کوارٹز اور ٹوملائن میں جڑے ہوئے کلانگی اور اسٹیٹمنٹ نیکلیس کے ساتھ پیئر کیا گیا ہے۔‘‘
ان تصویروں کا فینس کو بے صبری سے انتظار تھا۔ کیٹرینہ سرخ لال لہنگے اور وکی آئیوری سلک شیروانی میں ایک ساتھ بے حد خوبصورت نظر آرہے تھے۔ لیکن ان تصویروں میں سے ایک تصویر نے سبھی کا دھیان اپنی طرف کھینچ لیا، جس میں کیٹرینہ کے ہاتھ میں اُن کی سگائی کی انگھوٹی (Katrina Kaif engagement ring) دکھائی دے رہی تھی۔
شادیوں کا سیزن آنے والا ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی کئی ہستیوں کی شادی کی خبریں لگاتار آرہی ہیں ۔ صرف بالی ووڈ ہی نہیں ، بلکہ ساوتھ فلم انڈسٹری اور ٹی وی دنیا نے بھی شادی کی خبروں کو لے کر موضوع بحث ہیں ۔ اب کچھ دن پہلے وکی کوشل اور کٹرینہ کی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں ۔ کہا جارہا ہے کہ وہ دسمبر میں شادی کی پلاننگ کررہے ہیں ۔ آئیے دیکھتے ہیں اس سال کے آخر تک کن سلیبریٹیز کی شادی کے امکانات ہیں ۔
بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف کی گنتی بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اور اسٹائلش اداکاراؤں میں ہوتی ہے۔ اسی خوبصورتی اور اسٹائلش انداز کے چلتے کٹرینہ کیف کی سوشل میڈیا پر بھی شاندار فین فالوونگ ہے۔ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif Winter Look) کا ہر انداز ان کے فینس کے درمیان خوب پسند کیا جاتا ہے۔ چاہے وہ ٹریڈینشل لک میں نظر آئیں یا پھر ویسٹرن، ان کے فینس کے درمیان ان کا ہر لک پسند کیا جاتا ہے۔ اس درمیان کٹرینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ونٹر لک میں نظر آئیں۔ تصویر : Instagram @katrinakaif.
بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف اپنی فلموں کے ساتھ۔ساتھ اپنے اسٹائل اور لک کیلئے خوب مقبول ہیں۔ ان کی تصاویر ہو یا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوتی ہیں۔ حال ہی میں کٹرینہ کیف نت بیچ پر لال رنگ کے آؤٹ فٹ میں انتہائی گلیمرس اور ہاٹ فوٹو شوٹ کرایا ہے جس میں ان کا لک واقعی خوبصورت لگ رہا ہے۔ ۔ تصویر : Instagram @katrinakaif.
اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) مسلسل سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔ کٹرینہ کیف کی سفید بکنی میں بھی تصویریں ( white bikini bold photo) ان دنوں انٹرنیٹ پر جم کر وائرل ہورہی ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں کٹرینہ نے اپنے آفیشیل نیٹ ورک سائٹ انسٹاگرام اکاونٹ پر کئی تصویریں شیئر کی ہیں ، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر چھا گئی ہیں ۔ تصویر : Instagram @katrinakaif
ورک فرنٹ کی بات کریں تو کٹرینہ کیف آخری بار فلم ہندوستان میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں اداکارہ نے بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان کے ساتھ اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہیں، دوسری طرف کٹرینہ کی آنے والی فلم کو لے کر بات کریں تو وہ جلد ہی فلم سوریہ ونشی میں نظر آنے والی ہیں۔ @katrinakaif/Instagram