کھلاڑیوں کے ساتھ معاشقہ کے درمیان بالی ووڈ اداکارہ کم شرما ان دنوں سرخیوں میں ہیں ۔ اس کی وجہ کوئی فلم نہیں بلکہ ہندوستانی کھلاڑی ہیں ۔ پچھلے دو سال سے لیئنڈر پیس اور کم شرما کے معاشقہ کی کافی چرچا تھا ۔ کئی مواقع پر دونوں نے سوشل میڈیا پر ساتھ میں اپنی تصاویر شیئر کی تھیں ۔ (Kim Sharma Instagram)
اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ ہندوستانی ٹینس اسٹار لیئنڈر پیس اور کم شرما کے رشتے میں تلخی آگئی ہے ۔ پیس اس سے پہلے سنجے دت کی سابقہ اہلیہ ریا پلئی کے ساتھ بھی لیو ان ریلیشن شپ میں رہ چکے ہیں اور بالی ووڈ اداکارہ مہما چودھری کے ساتھ بھی ان کے معاشقہ کی خبریں گردش کرچکی ہیں ۔ وہیں کم بھی اس معاملہ میں پیچھے نہیں ہیں ۔ (Leander Paes Instagram)
لیئنڈر پیس سے پہلے سابق ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ کے ساتھ بھی کم شرما کے معاشقہ کی کافی خبریں آئی تھیں ۔ کچھ سال پہلے کم شرما نے سوشل میڈیا پر پول ڈانس کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی ۔ اس پر یوراج نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا تھا : کیا سر ہے میڈم آپ کون سا گانا گا رہی ہیں ۔ (Yuvraj Singh, Kim Sharma/Instagram)
کم شرما 2000 میں شاہ رخ خان کی فلم محبتیں میں نظر آئی تھیں اور اس کے بعد انہوں نے کافی سرخیاں بٹوری تھیں ۔ وہ ایک درجن سے بھی زیادہ فلموں میں نظر آچکی ہیں ۔ خیال رہے کہ لیئنڈر پیس اور ریا پلئی کی ایک بیٹی بھی ہے ۔ حالانکہ دونوں نے شادی نہیں کی اور بعد میں یہ رشتہ ٹوٹ گیا ۔ (Leander Paes Instagram)