உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرتی سینن کا Body Shaming پر چھلکا درد، اداکارہ نے کہا : 'پلاسٹک کی گڑیا نہیں ہوں!'

    Kriti Sanon talks about body shaming : کرتی سینن کا شمار بالی ووڈ کی سب سے کامیاب اداکاراوں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے پچھلے سال فلم میمی میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو مدہوش کردیا تھا اور اس سال ان کی پانچ فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں ۔ کرتی سینن نے ایک انٹرویو میں اس دور کو یاد کیا ، جب وہ باڈی شیمنگ کا شکار ہوئی تھیں اور ان کے لکس کی تنقید کی گئی تھی ۔