بتادیں کہ اس سے پہلے ملائیکہ اروڑہ ، کرن جوہر کی پارٹی میں پہنے کپڑے کو لے کر بھی ٹرولس کے نشانے پر آگئی تھیں ۔ ملائیکہ نے پارٹی کے لیے نیون گرین کلر کا کملا آوٹ فٹ کا انتخاب کیا تھا اور اس کے ساتھ انہوں نے بلنگی پنک ہیلس اور پوٹلی بیگ کے ساتھ اپنے لک کو مکمل کیا تھا ۔ تصویر : وائرل بھیانی ویڈیو، انسٹاگرام۔
بتادیں کہ ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ بھلے ہی اس جوڑے نے کافی عرصے تک اپنے ریلیشن شپ کے بارے میں بات نہیں کی ہو، لیکن اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ نظر بھی آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔ تاہم جوڑے نے کبھی بھی اپنے ریلیشن شپ کو ایک قدم آگے بڑھانے کے بارے میں بات نہیں کی ۔ کئی مرتبہ ان کی شادی کی افواہیں بھی اڑیں ، لیکن انہوں نے خود اپنی شادی کے بارے میں کبھی کچھ نہیں کہا۔ Photo Instagram
ملائیکہ اروڑہ نے ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا کہ 'سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم مستقبل میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ چاہتے ہیں۔ اگر آپ رشتے میں ہیں ، لیکن آپ 'اوہ مجھے نہیں پتہ' کہہ رہے ہیں … میں اپنے رشتے میں اس مرحلے میں نہیں ہوں۔ یہ میرے لیے کافی معنی رکھتا ہے ۔ (Image: Instagram)
بتادیں کہ کورونا کا خوف عام لوگوں کو میں نہیں بلکہ خاص لوگوں میں بھی کافی ہے ۔ اپنی فٹنس اور بولڈنیس کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کو تو کورونا کا ایسا خوف ہوا کہ ایک مرتبہ وہ باتھ روم سے نکلتے ہوئے پینٹ اوپر کرنا ہی بھول گئی تھیں ۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اس واقعہ کے بارے میں بتایا ہے ۔(Image: Instagram)
انہوں نے ایک اور اسٹوری میں لکھا : میں ایک ریستوراں کے باتھ روم میں گئی تو میں نے کہنی سے دروازہ کھولا تھا ۔ میں نے پاوں سے ٹوائلیٹ سیٹ اٹھائی ۔ میں نے ٹشو کی مدد سے پانی کا استعمال کیا ۔ ہاتھ دھوئے اور پھر کہنی سے ہی باتھ روم کا دروازہ بند کردیا ، لیکن جب میں لوٹ کر ٹیبل پر آئی تو احساس ہوا کہ میں تو اپنی پینٹ اوپر کرنی ہی بھول گئی ہوں ۔ (Image: Instagram)