ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان کبھی انڈسٹری کے سب سے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک تھے ۔ دونوں کی پرفیکٹ لائف کے ہر طرف چرچے تھے ۔ دونوں کی پہلی ملاقات ایک ایڈ شوٹ کے دوران ہوئی، پیار ہوا اور پھر دونوں نے 1998 میں شادی کرلی ۔ لیکن پھر ملائیکہ اور ارباز نے 2017 میں طلاق کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ۔ اس شادی سے ملائیکہ اور ارباز کا ایک بیٹا ارحان ہے، جو ان دنوں بیرون ملک پڑھائی کررہا ہے ۔ فائل فوٹو ۔