ملائیکہ اروڑہ فیشن اور اسٹائل کی علامت مانی جاتی ہیں ۔ بالی ووڈ میں اپنے لک اور اسٹائل سے ملائیکہ نے ہائی اسٹینڈرڈ بنایا ہے، جم لک ہو یا ریڈ کارپیٹ لک، ملائیکہ یقینی طور پر ہر جگہ پرفیکٹ لک دینا جاتی ہیں ۔ ملائیکہ اروڑہ حال ہی میں ایک بولڈ گاون میں نظر آئیں اور انہیں جتنے لوگوں نے بھی دیکھا وہ خود کو ان کی تعریف کرنے سے نہیں روک پائے ۔ (Photo: @malaikaaroraofficial/Instagram)
ملائیکہ اروڑہ نے ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا کہ 'سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم مستقبل میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ چاہتے ہیں۔ اگر آپ رشتے میں ہیں ، لیکن آپ 'اوہ مجھے نہیں پتہ' کہہ رہے ہیں … میں اپنے رشتے میں اس مرحلے میں نہیں ہوں۔ یہ میرے لیے کافی معنی رکھتا ہے ۔ (Image: Instagram)
بتادیں کہ کورونا کا خوف عام لوگوں کو میں نہیں بلکہ خاص لوگوں میں بھی کافی ہے ۔ اپنی فٹنس اور بولڈنیس کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کو تو کورونا کا ایسا خوف ہوا کہ ایک مرتبہ وہ باتھ روم سے نکلتے ہوئے پینٹ اوپر کرنا ہی بھول گئی تھیں ۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اس واقعہ کے بارے میں بتایا ہے ۔(Image: Instagram)
انہوں نے ایک اور اسٹوری میں لکھا : میں ایک ریستوراں کے باتھ روم میں گئی تو میں نے کہنی سے دروازہ کھولا تھا ۔ میں نے پاوں سے ٹوائلیٹ سیٹ اٹھائی ۔ میں نے ٹشو کی مدد سے پانی کا استعمال کیا ۔ ہاتھ دھوئے اور پھر کہنی سے ہی باتھ روم کا دروازہ بند کردیا ، لیکن جب میں لوٹ کر ٹیبل پر آئی تو احساس ہوا کہ میں تو اپنی پینٹ اوپر کرنی ہی بھول گئی ہوں ۔ (Image: Instagram)