بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شیراوت اپنی فلموں میں بولڈ کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں ۔ انہوں نے 2003 میں فلم 'خواہش' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔ اداکارہ 'مرڈر' جیسی فلم میں زبردست بولڈ سین کو لے کر بھی موضوع بحث بنی تھیں ۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ملکہ شیراوت نے فلم انڈسٹری میں اپنے برے تجربے کو یاد کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ان کے بارے میں برا لکھا اور بولا گیا ، جس سے مجبور ہوکر انہوں ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ (Photo:@mallikasherawat/Instagram)