90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ ممتا کلکرنی کی حقیقی زندگی کافی ٹریجڈی سے بھری رہی ہے ۔ 1992 میں آئی فلم ترنگا سے اداکاری کی شروعات کرنے والی ممتا کلکرنی راتوں رات مشہور ہوگئی تھیں، پھر سال 1993 میں ایک اہم میگزین کیلئے انہوں نے ٹاپ لیس فوٹوشوٹ کروایا تھا، جو میگزین کے کوور پر چھپی اور اس فوٹوشوٹ نے انہیں مزید مشہور بنادیا تھا ۔