فلم سونو کی ٹیٹو کی سویٹی کے بعد نصرت بھروچہ نے یہ ثابت کردیا تھا کہ ان میں اداکاری کی صلاحیت کی کمی نہیں ہے ۔ اپنے ہر کردار سے انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ ٹاپ کی اداکارہ ہیں ۔ سوشل میڈیا پر بھی اپنی گلیمرس تصویروں کی وجہ سے فینس کی پسندیدہ بنی رہتی ہیں، لیکن آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ نصرت کبھی فلم سلم ڈاگ ملینئر میں لتیکا کے کردار کیلئے بھی منتخب کی گئی تھیں ۔ تصویر: Instagram@nushrrattbharuccha
نصرت بھروچہ نے بالی ووڈ فلموں کے ساتھ ساتھ ساوتھ کی بھی کچھ فلموں میں اپنی اداکاری کا جلوہ دکھایا ہے ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نصرت بھروچہ کو ایک مرتبہ ہالی ووڈ کی ایک بڑی فلم کا آفر ملا تھا ؟ اداکارہ کو سلیکٹ بھی کرلیا گیا تھا، لیکن بعد میں فلم سازوں نے انہیں صرف ایک وجہ سے ریجیکٹ کردیا تھا۔ تصویر: Instagram@nushrrattbharuccha