உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    'Veerey Ki Wedding' سے مشہور ہوئی اس اداکارہ نے انسٹاگرام پر دکھایا انتہائی بولڈ انداز، تصاویر وائرل

    تیلگو اور پنجابی فلموں کے ذریعہ شہرت پانے والی اداکارہ پائل راجپوت (Payal Rajput) ان دنوں اپنے گلیمرس انداز کو لے کر فینس کو متاثر کررہی ہیں ۔ اداکارہ کی مقبولیت فلم آر ایکس 100 کی ریلیز کے بعد سے کافی زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ اس فلم کے بعد دہلی میں پیدا ہوئی پائل تیلگو نوجوان دلوں پر راج کرنے لگی ہیں ۔ اداکاری کے علاوہ پائل اپنی خوبصورتی سے بھی لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہیں ۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جن میں وہ کافی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں ۔