دراصل رکول پریت سنگھ حال ہی میں ایک انٹرویو کیلئے پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے کھل کر باتیں کیں ۔ اس دوران پروفیشنل لائف کو لے کر باتیں کیں اور اپنے اسکرین تجربات کو بھی شیئر کیا ۔ اس دوران انہوں نے اپنی بات چیت میں ذکر کیا کہ اسکرین پر کسنگ اور انٹیمیٹ سینس کو دیکھنا جتنا آسان ہوتا ہے، اس کو فلمانے ایکٹرس کیلئے بڑی محنت کا کام ہوتا ہے ۔
رکول بتاتی ہیں کہ کئی مرتبہ انٹیمیٹ سین اور کسنگ سین کے لئے مرد ساتھی اداکار بھی شرما جاتے ہیں ۔ اس کی وجہ وہ بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہم لوگ بھی ایک انسان ہی ہیں اور احساس سب میں ہوتا ہے ۔ کئی مرتبہ کسنگ سین کے دوران تو اداکارائیں کافی نروس ہوتی ہیں، کیونکہ بہت لوگ سامنے آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔