اداکارہ ریا چکرورتی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ، جس سے ان کے فینس بھی پوری طرح سے متاثر نظر آتے ہیں۔ جب وہ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی ہیں تو فینس کا دھیان اپنی جانب کھینچ لیتی ہیں ۔ اپنی تصویروں کے ساتھ ہی ریا چکرورتی اپنے کیپشن سے بھی سبھی کا دھیان کھینچ لیتی ہیں ۔ ایسے میں ایک مرتبہ پھر ریا چکرورتی نے اپنی شاندار اور اسٹائلش فوٹوز اور موٹیویشنل کیپشن لکھ کر فینس کا دل جیت لیا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @rhea_chakraborty
بالی ووڈ اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی ان کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی سوالات کے گھیرے میں ہیں ۔ ہر دن اداکارہ کو لے کر نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں ۔ معاملہ میں ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد اب ریا چکرورتی کو چاروں طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کو لے کر میمس اور نفرت آمیز پیغامات کا دور جاری ہے ۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ میں ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد ریا چکرورتی سشانت کے فینس کے نشانے پر ہیں ۔(photo credit: instagram/@rhea_chakraborty)