بالی ووڈ اداکارہ اور بگ باس کی سابق کنٹیسٹنٹ ثنا خان گزشتہ کچھ دنوں سے میلون لوئس سے اپنے بریک بریک اپ کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ حال ہی میں ثنا خان نے ڈانسر اور کوریوگرافر میلون لوئس سے بریک اپ کیا ہے ۔ بریک اپ کے بعد ثنا خان پہلی مرتبہ میلون لوئس سے رشتے کو لے کر کھل کر سامنے آئی ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے کہا جارہا ہے کہ زندگی میں اب آگے بڑھ جاو ، میں ان کو کہنا چاہتی ہوں کہ یہ اتنا آسان نہیں ہے ۔ دھوکہ باز لوگ سب کچھ کرکے آگے بڑھ جاتے ہیں ، لیکن جو لوگ سچا پیار کرتے ہیں ، انہیں خود کو سنبھالنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے ۔ مجھے خود کو وقت دینا ہے ، میں بھی اس سے باہر نکلنا چاہتی ہوں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔